مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا


ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں۔ امت مسلمہ کے ہر فرد کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہرفرد اپنی آواز بلند کر کے حکمرانوں کو جھنجھوڑے۔ اور یہ وقت اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی بنائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان اسرائیل مردہ باد مظاہرہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو بیت رہی ہے یا بیت چکی ہے۔ وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں۔ اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے۔یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیےجے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہ بزدلی کی تاریخ کا حصہ ہے۔ اور اسے بہادری کا عنوان کبھی بھی نہیں دیا جاسکتا۔ اس قوم کی بزدلی پر قرآن کریم گواہ ہے۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی معاہدات توڑے ہیں۔ یہ آج بھی اسی روش پر قائم ہیں اور ناقابل اعتماد قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا اسے انسانی عمل سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سفاکیت اور درندگی ہے۔ اور نیتن یاہو جنگی مجرم ہے۔ اسے عالمی عدالت انصاف نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ لیکن نہ عدالتوں کی سنی جا رہی ہے اور نہ قانون کا احترام ہو رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ اور یورپ انسانیت کے قتل پر صیہونیت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ امت مسلمہ اپنے ملکوں میں اپنے حکمرانوں پر سیاسی دباؤ بڑھائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاک امریکہ وزرائے خارجہ رابطہ،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر تبادلہ خیال

پشاور میں ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیلئے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

چیئرمین سینیٹ اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں

ملتان، کسٹم کا جعفر ایکسپریس پرچھاپہ، کروڑوں ڈالرکا اسمگل شدہ سامان برآمد

کشمیر: رینجر فورس کے قیام کے حوالے سے خبر پر مقامی اخبار کے خلاف مقدمہ درج

کشمیر میں رینجر فورس کے قیام کے حوالے سے خبر پر مقامی اخبار کے خلاف مقدمہ درج

مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،حنیف عباسی

اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں، عطا اللہ تارڑ

پاکستان اور امریکا کا افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

محکمہ ریلوے میں اہم فیصلے

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، ’معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے‘

لاہور ائیرپورٹ میں کسٹم حکام سے خواتین کی ہاتھا پائی، تین خواتین گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی