محکمہ ریلوے میں اہم فیصلے


وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلا س میں ریلوے انفراسٹرکچر اور ڈویژنز کی کار کردیگی کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے ہدایت دی کہ کیماڑی، حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔ایم ایل ون پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کیلئے ایک سال کا ٹاسک دے دیا گیا، ٹریک بحالی پراجیکٹس پر کام تیز کرنےاور 4 ٹیمپنگ مشینیں قابل استعمال بنانے کی ہدایت کی گئی۔ بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ایلی ویٹر بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ابتدا راولپنڈی اسٹیشن سے کی جائے گی، حنیف عباسی نے مزید ہدایت دی کہ مال گاڑیوں سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے، لیکج روکی جائے۔مسافر ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کی بکنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر ریلوے نے ریلوے کالونیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی لسٹ مانگ لی، غیر متعلقہ افراد، ریٹائرڈ افسران کی ریلوے ریسٹ ہاؤسز میں رہائش پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پنجاب اور سندھ سے آپریشن بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر ریلوے نے کمرشل پوٹینشل کی حامل ریلوے زمینوں کا بریک اپ مانگ لیا۔ تمام ڈویژنز کو ریلوے کی لِیز کی گئی زمینوں کی تفصیل جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’تِکہ بنانے میں تاخیر کیوں کی؟‘ مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے تِکہ فروش قتل

اہل فلسطین کی مدد کیلئے مسلمانوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کے فقدان کے باعث ’صارفین کو مالی نقصان‘

ٹیرف میں ریلیف اور سرمایہ کاری کی امید، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں نہیں؟ جج آئینی بینچ

امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: پاکستان

کپتان، پی ٹی آئی اور سرکار کا المیہ! اجمل جامی کا کالم

مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپنا رہی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

ایک سال پہلے اربوں روپے خسارے والی پی آئی اے منافع بخش کیسے بن گئی؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ

’شبہ تھا کہ گڑبڑ ہے‘، لاہور پولیس نے تین کمپنیوں میں کروڑوں کی چوری کا سراغ کیسے لگایا؟

پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز، ٹینکر اور ٹرک کو آگ لگادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی