سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مسافر کا ائیرہوسٹس پر تشدد۔۔ اڑتے جہاز میں مسافر کو کیسے قابو کیا گیا؟


اسلام آباد سے پیرس جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک مسافر نے سگریٹ نوشی سے منع کیے جانے پر آپے سے باہر ہوکر ائیرہوسٹس پر حملہ کر دیا۔ مسافر کا غصہ قابو سے باہر! ائیرلائن ذرائع کے مطابق پرواز میں دورانِ سفر ایک مسافر سگریٹ جلانے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر خاتون فضائی میزبان نے اسے فوری روک دیا۔ یہ معمولی سی ٹوک سفیر نامی مسافر کو اتنی ناگوار گزری کہ وہ بدتمیزی پر اتر آیا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ جب فلائٹ اسٹیورڈ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، تو مشتعل مسافر نے اس پر بھی حملہ کر دیا، جس سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کپتان کا فوری ایکشن، سکیورٹی الرٹ! طیارے کے کپتان نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔ جیسے ہی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، پولیس پہلے سے تیار کھڑی تھی۔ گرفتاری اور تحقیقات کا آغاز! ائیرپورٹ پر مسافر کو فوراً حراست میں لے لیا گیا، جبکہ فضائی میزبان نے باقاعدہ شکایت درج کروادی۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ائیرلائن کے عملے کی سکیورٹی سب سے پہلی ترجیح ہے، اور ایسے کسی بھی بدتمیزی کے واقعے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سینکڑوں گاڑیوں سمیت املاک کو نقصان: ’ایسا لگ رہا تھا جیسے آسمان سے گولے برس رہے ہوں‘

وہ سبزیاں اور پھل جن کے چھلکے پھینک کر آپ غلطی کر رہے ہیں

ہارورڈ یونیورسٹی 2.2 ارب ڈالر کی کٹوتی سمیت صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے؟

سستے پیٹرول کی جگہ نئی سڑک کا وعدہ: ’موٹروے بنے گی نہ ہی عوام کو فائدہ مل سکا‘

انڈیا کی جانب سے بنگلہ دیش کو دی گئی تجارتی راہداری کی سہولت کی واپسی: کیا یہ سیاسی محاذ آرائی کے بعد ایک تجارتی جنگ کی ابتدا ہے؟

چینی کارخانوں میں سستی مصنوعات کے بڑے ڈھیر، مگر چین کی کمپنیاں پریشان: ’امریکی بڑے چالاک ہیں‘

چین کی فیکٹریوں میں سستی ترین مصنوعات کے بڑے ڈھیر، مگر چینی کمپنیاں پریشان: ’امریکی بڑے چالاک ہیں‘

آئی پی ایل میں رنز کے انبار کے بعد بیٹ چیک کرنے کا فیصلہ: ’اب اس کھیل کو کرکٹ نہیں صرف بلے بازی کہنا چاہیے‘

’المن‘: من و سلویٰ کی یاد دلاتا وہ صحت بخش قدرتی رس جس کا تذکرہ بائبل میں بھی ملتا ہے

لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پاکستان بدر کرنے کی چار ممکنہ وجوہات کیا ہیں

سونے کے ذخائر، قیمتی پتھر اور دھاتیں: پاکستان میں ’کھربوں ڈالرز‘ کی معدنیات کہاں پائی جاتی ہیں اور ان سے فائدہ حاصل کرنے میں کیا مشکلات ہیں؟

کوہلی، ملائیکا سمیت بھارت کی مشہور شخصیات کالے رنگ کا پانی کیوں پیتی ہیں؟ جانیں اس کی دلچسپ خصوصیات اور قیمت

آئی پی ایل میں رنز کے انبار کے بیچ بلے بازوں کے بیٹ چیک کرنے کا فیصلہ: ’اب اس کھیل کو کرکٹ نہیں بیٹنگ کہنا چاہیے‘

کیلا بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں کیسے مدد کرتا ہے اور روزانہ کتنے کیلے کھانے چاہئیں؟ نئی تحقیق

120 کروڑ کا گھر اور 12 قیمتی گاڑیاں۔۔ ریکھا اور جیا بچن میں سے زیادہ امیر کون ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی