گوگل سرچ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ


دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل میں ایک نئے دنگ کر دینے والا فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے تجرباتی اے آئی موڈ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کی دیکھنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔ خیال رہے کہ گوگل سرچ کا اے آئی موڈ پیچیدہ موضوعات کو آسان کرکے سمجھاتا ہے، مختلف آپشنز کا موازنہ کرسکتا ہے جبکہ مزید چیزوں کا مشورہ بھی دے سکتا ہے۔اب اے آئی موڈ سے صارفین لکھ کر پوچھنے کی بجائے تصاویر کے ذریعے زیادہ پیچیدہ موضوعات پر تفصیلی جوابات حاصل کرسکیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کچن میں موجود کسی عجیب نظر آنے والے ٹول کی تصویر کھینچ کر پوچھ سکیں گے کہ یہ کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کرتے ہیں؟ اور پھر آپ کو مددگار جوابات مل سکیں گے جبکہ ان سے متعلق یوٹیوب ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔یعنی آپ کسی بھی جگہ کی تصویر لیں گے تو اے آئی ٹیکنالوجی نہ صرف تصویر میں موجود تمام اشیا کو شناخت کرے گی بلکہ یہ وضاحت بھی کرے گی کہ ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے یا ان کا مقصد کیا ہے یا انہیں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے پر متعدد متعلقہ سوالات پوری اسکرین پر نظر آئیں گے جو تصویر میں تمام اشیا سے متعلق ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ڈرائنگ روم کی تصویر کھینچ کر پوچھیں کہ اس کی تزئین نو کیسے کی جائے تو صرف ایک جواب نہیں ملے گا بلکہ اے آئی کی جانب سے متعدد جوابات دیے جائیں گے۔اس طرح کا فیچر چیٹ جی پی ٹی بھی موجود ہے مگر گوگل کو دہائیوں کے سرچ ڈیٹا، تصویری انڈیکس اور دیگر ڈیٹا اسٹوریج کے باعث سبقت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کا اے آئی موڈ فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے اور اسے آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی متوقع

ٹوٹی ونڈ سکرینز، ڈینٹ، پارٹس کی دگنی قیمتیں اور ایڈوانس بکنگ: اسلام آباد میں ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے متاثرین کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

چیٹ جی پی ٹی نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

سائنسدانوں کو ایک اور سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے

کے ٹو 18 بی: کائنات کا وہ دُور دراز سیارہ جہاں ’زندگی کے آثار‘ موجود ہیں

’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘

انسٹاگرام خریدنے کی اصل وجہ کیا تھی،مارک زکربرگ نے سب بتا دیا

ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی،گوگل میپس کو ٹکر دینے کیلئے تیار

اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بڑی خبر، جدید فیچر کا اضافہ

آئی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم اقدامات کا اعلان کردیا

وہ سبزیاں اور پھل جن کے چھلکے پھینک کر آپ غلطی کر رہے ہیں

آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں حکومت کے بڑے اقدامات کا اعلان

الیکٹرک وہیکلز سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی