اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بڑی خبر، جدید فیچر کا اضافہ


گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک بہترین سکیورٹی فیچر کو متعارف کرایا ہے۔ اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ کو 3 دنوں تک لاک رکھ کر استعمال نہیں کریں گے تو وہ خودکار طور پر ری اسٹارٹ ہو جائیں گے۔ اس کے بعد ڈیوائس کو اوپن کرنے کے لیے پاس کوڈ کو ری انٹر کرنا ہوگا۔یہ نیا فیچر اپریل 2025 کے لیے گوگل سسٹمز اپ ڈیٹس کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کے ڈیٹا کو اس وقت زیادہ بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے جب آپ ڈیوائس کو استعمال نہ کر رہے ہوں۔ اس خودکار ری اسٹارٹ سے فون کو پاور آف کیے بغیر ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ایسا بیشتر افراد کرتے ہیں جن کے پاس ایک سے زیادہ فون ہوتے ہیں اور وہ دوسرے فون کو بند کرکے رکھ دیتے ہیں۔ اس نئے سکیورٹی فیچر کے ساتھ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے چند دیگر اپ ڈیٹس بھی کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک فیچر آپ کو کوئیک شیئر ٹرانسفر کو قبول کرنے سے قبل مواد کے پریویو کی سہولت فراہم کرے گا۔ اسی طرح آپ یوز ایج اور diagnostics کے نئے اپ ڈیٹ یوزر انٹرفیس کو دیکھ سکیں گے۔ پرانی ڈیوائسز سے نئے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ژالہ باری کے دوران سولر پینلز کو بچانے کے طریقے

آہستہ آہستہ اور خاموشی سے کھانے میں چُھپے صحت کے راز

آندھیاں، فلیش فلڈ اور گیند جتنے بڑے اولے: کیا ایپس بہتر پیش گوئی کرکے ہمیں محکمہ موسمیات سے پہلے خبردار کر سکتی ہیں؟

پی ٹی اے نے تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے کلاس لائسنس جاری کر دیے

ٹک ٹاک میں بہترین فیچرکا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی کی نظر میں بد صورت ترین فونزمنظرعام

جانوروں کی قیمتی اقسام جو ختم ہو رہی ہیں، مگر کیوں؟

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پیسے کمانے کا آسان طریقہ متعارف

سائنسدانوں نے اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

ڈینٹ، ٹوٹے شیشے اور پارٹس کی دگنی قیمتیں۔۔ ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے مالکان کو کیا کیا مشکلات جھیلنی پڑیں؟

ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی