چیٹ جی پی ٹی نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا


چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی جس نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایپ انٹیلی جنس فرم ایپ فیگرز کے مطابق مارچ میں چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی اور پہلی مرتبہ اس نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔چیٹ جی پی ٹی نے مارچ کے مہینے میں ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 60 لاکھ نئی انسٹالز حاصل کیں، جو فروری کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔2025ء کی پہلی سہ ماہی میں چیٹ جی پی ٹی نے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 148 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔انسٹاگرام نے بھی اندازاً 4 کروڑ 60 لاکھ ڈاؤن لوڈز حاصل کیں، تاہم یہ تعداد معمولی فرق سے چیٹ جی پی ٹی سے کم رہی، ٹک ٹاک فروری میں پہلے نمبر پر تھی، مارچ میں تیسرے نمبر پر چلی گئی، جس کے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈاؤن لوڈز ہوئے، فیس بک اور واٹس ایپ نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ایپ فیگرز کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن ہے کہ یہ درجہ بندی آئندہ مہینوں میں بھی برقرار رہے۔مارچ کے مہینے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 10 ایپس کے مجموعی انسٹالز 33 کروڑ 90 لاکھ رہے، جو فروری کے 29 کروڑ 90 لاکھ کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی یہ کامیابی کئی نئی اپڈیٹس کے ساتھ سامنے آئی ہے، مارچ میں اس کی امیج جنریشن کی صلاحیت میں 1 سال بعد پہلی بار بڑی اپڈیٹ آئی، جس کی وجہ سے صارفین میں اسٹوڈیو گھبلی طرز کی تصاویر اور میمز بنانے کا ایک نیا رجحان مقبول ہوا۔ایپ فگرز کا کہنا ہے کہ ان اپڈیٹس کے باوجود چیٹ جی پی ٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے شاید اس کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ژالہ باری کے دوران سولر پینلز کو بچانے کے طریقے

آہستہ آہستہ اور خاموشی سے کھانے میں چُھپے صحت کے راز

آندھیاں، فلیش فلڈ اور گیند جتنے بڑے اولے: کیا ایپس بہتر پیش گوئی کرکے ہمیں محکمہ موسمیات سے پہلے خبردار کر سکتی ہیں؟

پی ٹی اے نے تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے کلاس لائسنس جاری کر دیے

ٹک ٹاک میں بہترین فیچرکا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی کی نظر میں بد صورت ترین فونزمنظرعام

جانوروں کی قیمتی اقسام جو ختم ہو رہی ہیں، مگر کیوں؟

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پیسے کمانے کا آسان طریقہ متعارف

سائنسدانوں نے اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

ڈینٹ، ٹوٹے شیشے اور پارٹس کی دگنی قیمتیں۔۔ ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے مالکان کو کیا کیا مشکلات جھیلنی پڑیں؟

ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی