انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کیلئے نئی شرط عائد


انسٹا گرام کا کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت انسٹا گرام میں اب کم عمر صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ لائیو براڈ کاسٹ والدین کی اجازت کے بغیر نہیں کرسکیں گے۔ میٹا کی جانب سے  کئے اس اعلان کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 16 سال سے کم عمر انسٹا گرام صارفین پر ہوگا اور یہ ان سیفٹی فیچرز کا حصہ ہے جن کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا اور اس سیٹنگز  کو ٹین (Teen) اکاؤنٹس کا نام دیا گیا تھا۔اس کا اطلاق  صرف انسٹا گرام میں ہی نہیں ہوگا بلکہ میٹا کی جانب سے فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔میٹا کے فیملی سینٹر پر والدین 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو ہینڈل کرسکتے ہیں۔انسٹا گرام کی پبلک پالیسی کی گلوبل ڈائریکٹر تارا ہوپکنز کے مطابق نوجوانوں کے اکاؤنٹس کے لیے جن فیچرز اور تبدیلیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد آن لائن ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔میٹا کے مطابق ٹین اکاؤنٹس کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے اب تک ساڑھے 5 کروڑ کے قریب نوجوانوں کو اس کا حصہ بنایا جاچکا ہے جن میں سے 97 فیصد کی عمریں 16 سال سے کم ہیں۔13 سے 15 سال کے صارفین پر زیادہ سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جیسے انہیں اپنے اکاؤنٹس کی کسی بھی سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم 16 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کو سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے زیادہ نرمی فراہم کی گئی ہے۔اس طرح میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام پر نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے اور ایٹنگ ڈس آرڈرز (eating disorders) جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی کو مشکل بنایا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی متوقع

ٹوٹی ونڈ سکرینز، ڈینٹ، پارٹس کی دگنی قیمتیں اور ایڈوانس بکنگ: اسلام آباد میں ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے متاثرین کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟

چیٹ جی پی ٹی نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

سائنسدانوں کو ایک اور سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے

کے ٹو 18 بی: کائنات کا وہ دُور دراز سیارہ جہاں ’زندگی کے آثار‘ موجود ہیں

’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘

انسٹاگرام خریدنے کی اصل وجہ کیا تھی،مارک زکربرگ نے سب بتا دیا

ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی،گوگل میپس کو ٹکر دینے کیلئے تیار

اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بڑی خبر، جدید فیچر کا اضافہ

آئی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم اقدامات کا اعلان کردیا

وہ سبزیاں اور پھل جن کے چھلکے پھینک کر آپ غلطی کر رہے ہیں

آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں حکومت کے بڑے اقدامات کا اعلان

الیکٹرک وہیکلز سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی