تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے پروگرام ترتیب دیا ہے، وزیر خزانہ


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے اور ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہوگئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے، بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے، جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اسکی وجوہات متعلقہ شعبے کوبتا دی جائیں گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، یکم جولائی کےبعدبجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، مقصد بجٹ پرعمل درآمدکیلئے زیادہ وقت دینا ہے۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیےگئےتمام اہداف پورے لیے ہیں، پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سےٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سےنہ جوڑا جائے، ٹیکس پالیسی شعبہ اس کیلنڈر سال میں وزارت خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا، ٹیکس دہندگان کے لیے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی میں مظاہرین کے تشدد سے ایک احمدی شہری ہلاک: پولیس

پاکستان اور بنگلہ دیش کا زیرِ التوا معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر زور

غزہ جنگ پر احتجاج، کے ایف سی کے آؤٹ لیٹس پر حملہ کرنے والے 170 سے زائد افراد گرفتار

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

ہزاروں پاکستانی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ، مگر کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی