امریکا پہنچ کر بھی شبانہ کو نہیں بھولیں۔۔ اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر کے لئے کیا پیغام دیا؟


"شبانہ نہایت ہی اچھی پولیس افسر تھیں، جنہوں نے میری خدمت اور دیکھ بھال کی۔ بطور خاتون انہوں نے میری بہترین مہمان نوازی بھی کی۔ ایک طرح سے ہم دونوں کچھ وقت کے لیے ایک ساتھ پلی بڑھیں۔ میں نے صرف شبانہ کو اپنی ٹیم کہا تھا، لیکن حقیقت میں ان کے ساتھ دیگر افسران بھی میری مدد کے لیے موجود تھے۔ شبانہ کو نیویارک بہت پسند ہے، اور اگر وہ یہاں آئیں گی تو میں ان سے ضرور ملوں گی۔ میں شبانہ سے پیار کرتی ہوں!" محبت کی تلاش میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ پہلے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پھر پاکستانی حکام کی مہمان بنیں، اور اب وطن واپس جا کر بھی وہ پاکستان کو بھول نہیں سکیں۔ خاص طور پر سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی، جنہوں نے نہ صرف ان کی حفاظت کی بلکہ انہیں اپنی بہترین میزبانی سے متاثر بھی کیا۔ امریکی خاتون کے حالیہ انٹرویو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ نیویارک کی گلیوں میں رقص کرنے کے بعد جب انہوں نے شبانہ جیلانی کے لیے محبت بھرا پیغام دیا، تو مداحوں کی توجہ پھر سے ان کی طرف مبذول ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران شبانہ جیلانی نے جس شفقت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا، وہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ وہی اونیجا ہیں جو 2024 کے آخر میں کراچی پہنچیں، محبت کے خواب لیے 19 سالہ ندال احمد میمن کے لیے، جس سے ان کی دوستی آن لائن ہوئی تھی۔ لیکن جب حقیقت کا سامنا ہوا تو لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔ وہ کراچی کی گلیوں میں تنہا رہ گئیں، یہاں تک کہ ایک ویڈیو کے ذریعے جے ڈی سی کے ظفر عباس نے ان کی کہانی دنیا کے سامنے رکھ دی، اور یوں وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

کراچی میں مظاہرین کے تشدد سے ایک احمدی شہری ہلاک: پولیس

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے؟ مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش سے متعلق الرٹ جاری

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

ڈھاکہ ایئرپورٹ کے قریب اُس خفیہ جیل کی دریافت کی کہانی جہاں حسینہ واجد کے ناقد ’لاپتہ افراد‘ کو رکھا جاتا تھا

سونا اچانک سستا ہوگیا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

’حق دو یا آزادی دو‘: ’مائنز اینڈ منرلز بل‘ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے ’سخت موقف‘ کی وجہ کیا ہے؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

1971 پر معافی، 4 ارب ڈالر اور ’پاکستانیوں‘ کی واپسی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات میں کیا ہوا؟

اپنی گاڑیوں اور سولر پینل کو ژالہ باری سے کیسے محفوظ رکھیں؟ مفید مشورے جن سے لاکھوں روپے برباد ہونے سے بچ سکتے ہیں

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

’تم دنیا سے غائب ہو جاؤ گے‘: ڈھاکہ کا خفیہ عقوبت خانہ اور وہ ’لاپتہ افراد‘ جو رہائی کے بعد بھی خوف کا شکار ہیں

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی