امریکہ چین تجارتی جنگ میں پاکستان کے لیے ’کاروبار حاصل کرنے کا موقع ہے‘


پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے دوران ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر ’کاروبار حاصل کرنے‘ کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے سے تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات پیدا کرتا ہے، اور یہ ملک کو روزگار فراہم کرنے والا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ فواد انور نے کہا کہ ’چین سے (کاروبار) حاصل کرنے کا ایک موقع موجود ہے۔ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ہم کس حد تک موثر طریقے سے میز پر مذاکرات کر سکتے ہیں۔‘صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے علاوہ درجنوں ممالک کی درآمدات پر عائد کردہ ٹیرف کو 90 دن کے لیے عارضی طور پر موخر کر دیا تھا۔امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیکس عائد کیا جانا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ تقریباً تمام درآمدات پر 10 فیصد ڈیوٹی نافذ رہے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر ٹیرف مزید بڑھا دیا تھا، جو بدھ سے نافذ ہونے والے 104 فیصد سے بڑھ کر 125 فیصد کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بیجنگ نے امریکی درآمدات پر 84 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا تھا، تاکہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کا جواب دیا جا سکے۔چین نے کہا تھا کہ وہ اس تجارتی تنازع میں آخری حد تک لڑے گا۔فواد انور نے کہا کہ ’یہ دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان ایک جنگ ہے اور باقی سب کولیٹرل ڈیمیج ہے۔‘اگر ٹرمپ کی 90 دن کی مہلت کے بعد 29 فیصد ٹیکس دوبارہ نافذ کیا جاتا ہے، تو ماہرین کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو نمایاں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور ٹیکسٹائل برآمدات میں ممکنہ طور پر دو ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔فواد انور کے مطابق، ٹیکس میں اضافہ ایک قلیل مدتی مسئلہ ہے جسے ضرور حل کرنا چاہیے۔’29 فیصد کا اضافہ کوئی برداشت نہیں کر سکتا، نہ امریکی ریٹیلر اور نہ ہی صارف۔۔۔ کوئی اتنا بڑے  اضافے کو برداشت نہیں کر سکتا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی