سکیورٹی فورسز کی ضلع لوئر دیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک


سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع لوئر دیر میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن میں دو خوارجی مارے گئے ہیں جن میں حفیظ اللہ نامی ہائی انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے حوالے سے معلومات ملنے پر انٹیلی جنس آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی مارے گئے۔بیان کے مطابق ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا، حکومت نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہوئی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی موجود خوارج کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی