دبئی سے ڈھاکہ جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کی کراچی میں میڈیکل لینڈنگ


دبئی سے ڈھاکہ جانے والی فلائی دبئی کی پرواز جی زیڈ 501 نے جمعے کی علی الصبح ایک میڈیکل ایمرجنسی کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ کے مطابق طیارہ صبح تین بج کر 20 منٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا اور بے نمبر 21 پر پارک کیا گیا۔واقعے کے فوراً بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے میڈیکل آفیسر نے موقعے پر پہنچ کر متاثرہ مسافرہ مِس بیگم جو کہ بنگلہ دیشی پاسپورٹ رکھتی تھیں، کا طبی معائنہ کیا۔بعد ازاں انہیں پی اے اے کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر طیارے میں ایک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث تمام 159 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار کر ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔دبئی سے متبادل کاک پٹ عملہ اور ٹیکنیکل ٹیم کراچی پہنچی جنہوں نے طیارے کے تکنیکی مسئلے کو حل کیا۔تمام تر کلیئرنس کے بعد پرواز دوپہر ایک بج کر 21 منٹ پر اپنی منزل ڈھاکہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی