اسلام آباد کے تھری سٹار ہوٹل سرینا میں آتشزدگی،’آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی‘


اسلام آباد کے تھری سٹار ہوٹل سرینا میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کا دھواں شہر میں دور تک دیکھا گیا۔جمعے کی سہ پہر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ آگ ہوٹل کے چھٹے فلور پر لگی۔ ’ہوٹل کے عملے اور تمام مہمانوں کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔‘اسلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہوٹل کے چھٹے فلور پر اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کو بجھانے کے لیے  فائر فائٹرز نے مستعدی سے کام کیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ’تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعے پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق آگ سرینا ہوٹل کے ٹاپ فلور پر لگی تھی جس کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جلد قابو پا لیا گیا۔ ’ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی۔‘اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر موجود رہیں۔پی ایس ایل کی ٹیمیں بھی سرینا ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں۔سرینا ہوٹل کی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی