پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط


پاکستان اور بیلاروس نے دفاع، تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ان معاہدوں پر دستخط جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران کیے گئے۔ دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو بھی موجود تھے۔دونوں اطراف کے وزرا نے پہلے سے دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ پاکستان اور بیلاروس کی حکومتوں نے ری ایڈمیشن کے معاہدے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر داخلہ آئیوین کبراکوف نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔پاکستان اور بیلاروس نے دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، اور اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خرینن نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک نے جمہوریہ بیلاروس کی ریاستی اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹری اور دفاعی پیداوار کی وزارت کے درمیان 2025-2027 کے لیے فوجی تکنیکی تعاون کے پروگرام (روڈ میپ) پر دستخط کیے۔وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور بیلاروس کی ملٹری انڈسٹری کے ریاستی اتھارٹی کے وزیر دمتری پنٹس نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دورے کے دوران ماحولیاتی تحفظ، پوسٹل سروسز، بزنس سپورٹ، تجارت کے فروغ اور تجارتی اداروں کے درمیان تعاون کے لیے دوطرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ (فوٹو: اے پی پی)قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر لوکو شینکا کے مابین جمعے کو ہی میں بیلا روس کے ایوان آزادی میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ہنرمند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی