چین-امریکا تجارتی جنگ عالمی معیشت کے لئے نیا خطرہ


چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا جس سے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، بلکہ عالمی معیشت کے لیے نیا خطرہ بھی ہے۔  گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ چینی مصنوعات پر عائد امریکی ٹیرف کی مجموعی 145 فیصد ہے جس کے بعد آج چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 125 فیصد کردیا ہے۔چین کے اس جوابی اقدام کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ ٹوکیو اور سیئول کی مارکیٹیں منفی زون میں بند ہوئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع اقتصادی پالیسیوں پر عالمی سرمایہ کاروں کی تشویش کے باعث ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، جبکہ ین کے مقابلے میں 1.3 فیصد گر چکی ہے۔چینی اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن کے مطابق امریکی مصنوعات پر نئے ٹیرف ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے، جن کی شرح تقریباً 145 فیصد ٹیرف کے برابر ہے جو امریکہ نے چین پر عائد کیے ہیں۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ٹرمپ کے ٹیرف کو ایک نمبرز کا کھیل اور ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا مکمل ذمہ دار امریکہ ہے۔چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ ٹیرف کی شرح اس سے زیادہ نہیں بڑھائی جائے گی کیونکہ چینی مارکیٹ میں امریکی مصنوعات کے لیے قبولیت کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ٹیرف کی اس شرح پر امریکی مصنوعات کی درآمدات کا سلسلہ تقریباً بند ہو جائے گا۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تازہ ٹیرف کے سلسلے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی