22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ سے یکجہتی کے لیے 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال کسی جماعت کی نہیں فلسطین کے لیے ہوگی۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کیا امت مسلمہ کا جیتا جاگتا شہر ہے، اس وقت اہل غزہ جس مصیبت میں ہیں وہ بیان سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ قراردادیں پاس کررہا ہے جب کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، اب بچوں سے انتقام لے رہا ہے، انشااللہ فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے، ہم امریکا اور اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں، ہماری مذمت سے امریکا کے سامنے جھکے ہوئے لوگوں کو تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجتی کررہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمراں بزدلی دکھاتے ہیں کہ معیشت کمزور ہوجائے گی، مطالبہ کیا کہ حکمران اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں، وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ زبانی باتوں سے کچھ نہیں ہوگا، اجلاس بلائیں۔حافظ نعیم الرحمان نے 22 اپریل کو فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کے لیے آواز ہوگی اور ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، کشمیر سے گوادر تک سب ہڑتال کرکے بتائیں گے کہ یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مقدمے کے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے: جج آئینی بینچ

17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی  فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس ہو گا

لائیو: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

لائیو: مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف

کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی

راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے 10 غیرفعال ایئرپورٹس پر پروازیں کب بحال ہوں گی؟

خیبر پختونخوا: گیس کے لیے خطرناک ’پلاسٹکی سیلنڈر‘ کا استعمال کیوں بڑھ رہا ہے؟

خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بل پر مشاورتی اجلاس بدنظمی کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی