لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس ہو گا


اہم نکاتضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہکار جان سے گئےپاکستان کی غزہ میں بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت تربیلا، منگلا اورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ ایکٹر فٹ سے زائداختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف  صوبہ بلوچستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے منصوبے ریکوڈک کی فیزیبلٹی سٹڈی اور اس سے منسلک پہلے فیز میں ترقیاتی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ریکوڈک مائننگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منظوری کے نتیجے میں رواں سال 2025 میں بڑے تعمیراتی کاموں کی اجازت مل گئی ہے جبکہ منصوبے سے پہلی پیداوار کا ہدف 2028 ہی رکھا گیا ہے۔منصوبے کے شیئر ہولڈرز نے فلور کارپوریشن کو مرکزی انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور تعمیراتی انتظام کے لیے پارٹنر منتخب کیا ہے۔ فلور کارپوریشن، بیرک کی اونر ٹیم کے ساتھ مل کر منصوبے کے تفصیلی ڈیزائن اور تعمیرات پر کام کرے گی۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک، تانبے اور سونے کی کان ہے جو اس وقت ترقی کے مراحل میں ہے۔ ریکوڈک میں بیرک کا 50 فیصد، وفاقی حکومت کے تین اداروں کا 25 فیصد، بلوچستان حکومت کا کُل 25  فیصد حصہ ہے۔  مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئےصوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں تین اہکار جان سے گئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ منگل کی صبح مستونگ میں دشت روڈ پر کنڈمیسوری کے قریب ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ راجہ اطہر عباس نے اردو نیوز کو دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکاروں کے ہلاک اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل میں بارودی مواد نصب تھا جبکہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔پاکستان کی غزہ میں بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت پاکستان نے غزہ میں بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ، طبی سہولیات کو نشانہ بنانے کا حصہ ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ پام سنڈے کو پیش آیا جو مسیحیوں کے لیے ایک مقدس موقع ہے اور یہ اسرائیل کی مذہبی تقدس اور شہری زندگیوں کو نظر انداز کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے جاری مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم اور نہتے فلسطینیوں کا اندھا دھند قتل اور شہری انفراسٹرکچر کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا انخلا جاریغیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے مزید 5 ہزار 696 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 566 ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے آبائی ممالک میں واپسی کو یقینی بنا رہی ہے۔تربیلا، منگلا اورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ ایکٹر فٹ سے زائدترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا، منگلا اورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔آبی ذخائرکی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد  32  ہزار600  کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک ہے۔اسی طرح سے چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 44  ہزار 500 کیوسک اوراخراج  39 ہزار کیوسک، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد  12 ہزار600  کیوسک اور اخراج  6 ہزار100  کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 27  ہزار200  کیوسک اور اخراج  27  ہزار200   کیوسک ہے۔اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکاروں کو اختیارات سے تجاوز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی نگرانی میں محکمانہ انکوائری کی گئی تھی۔’پانچ ہیڈ کانسٹیبلز اور سات کانسٹیبلز سمیت 15 اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔‘اسلام آباد پولیس کے عہدیدار کے مطابق اہلکاروں کو اپنے اختیارات سے تجاوز، عوام کی خدمت میں ناکامی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر سزا دی گئی۔تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ٹک ٹاک جنون نے پھر دو جانیں لے لیں

انسداد پولیو مہم کے ساتھ دیگر مہلک بیماریوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

سندھ میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، دماغی ملیریا کا کیس بھی رپورٹ

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں پر اتفاق

انسداد پولیو مہم کے ساتھ دیگر مہلک بیماریوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری

موجودہ حکومت ہائبرڈ ماڈل ہے، خواجہ آصف

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں

عالمی بینک نے پاکستانی ٹیکس نظام کوغیرمنصفانہ اور بیہودہ قرار

ضمنی انتخاب کے لیے حلقہ این اے 213 میں پولنگ شروع

قوم کی آزادی اور امن شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے: آرمی چیف

گندم کی کٹائی کا سیزن، پنجاب کے کسان حکومت سے ناراض کیوں ہیں؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹریز کا 15 سال بعد اجلاس: ’دونوں ممالک کے تعلقات اب نئی سطح پر پہنچ جائیں گے‘

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد ’اعلیٰ سطحی‘ اجلاس: ’دونوں ممالک کے تعلقات اب نئی سطح پر پہنچ جائیں گے‘

پاکستان میں واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ڈیٹا چرانے کی کوشش، کلک کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی