انسداد پولیو مہم کے ساتھ دیگر مہلک بیماریوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے، وزیراعظم


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کے لیے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک آگاہی اور کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 21 سے 27 اپریل کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مزکورہ مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس ملک گیر مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مہم کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن 28 سے 30 اپریل کو مکمل کر لی جائے گی.ملک میں گزشتہ انسداد پولیو مہمات کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 فروری 2025ء سے اب تک ملک میں ایک بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ انسداد پولیو مہمات کی کولڈ چین ٹریکنگ کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کی پولیو کیلئے خصوصی نمائندہ عائشہ رضا فاروق، صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں و شراکت داروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں، یقینی بنایا جائے کہ 21 اپریل سے انسداد پولیو کی شروع ہونے والی مہم میں پانچ برس سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کیلئے معمول کی ویکسینیشن کی ملک گیر فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک اس کی آگاہی اور کمیونٹی موبلائیزہشن یقینی بنائی جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں شریک ورکرز مشکل حالات کے باوجود اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی