سندھ میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، دماغی ملیریا کا کیس بھی رپورٹ


موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی موسمی بیماریوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، خاص کر گرمی کی ابتدا ہو یا سردی کی، مچھروں کیوجہ سے ملیریا بخار عام بات ہے۔ مگر اس مرتبہ موسم گرما کی ابتداء سے ہی سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلا ہے یہی وجہ ہےکہ ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال دماغی ملیریا کا کیس بھی سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال دماغی ملیریا میں مبتلا حیدرآباد کا شہری اسپتال میں داخل ہے، دماغی ملیریا ایک خطرناک قسم کا ملیریا ہے جس میں جراثیم دماغ کی رگوں میں سوجن پیدا کردیتے ہیں جس کا بروقت علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ یکم جنوری سے 16 اپریل تک سندھ بھر میں ملیریا کے 20 ہزار 57 کیسز سامنے آئے جب کہ جنوری سے 16 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 7 ہزار 702کیسز، سکھر سے 1835، لاڑکانہ 6499، میرپورخاص سے 1398 اور شہید بینظیرآباد سے ملیریا کے 2422 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ملیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق لوگوں میں آگاہی مہم کی خدمات بھی انجام دے رہا ہے، جیسے کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں، مچھر دانیوں کا استعمال اور ملیریا مچھر سے بچاؤ کے لیے مختلف ادویات کا استمعال ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

کورنگی کریک میں گیس کا اخراج، صحت کے لیے کس حد تک خطرناک؟

کورنگی کریک میں نکلنے والی گیس کِس حد تک صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی