کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی


کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی پراسرار آگ 18 دن بعد اچانک بجھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں لگنے والی آگ اٹھارہ روز کے بعد اچانک بجھ گئی ہے، 29 مارچ کو جب یہ آگ لگی تھی تو پہلے فائر بریگیڈ کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جاتی رہی تھی، لیکن فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے بتا دیا گیا تھا کہ اس آگ کو پانی کے ذریعے نہیں بجھایا جا سکتا۔آگ لگنے کے معاملے کو ہنگامی ڈکلیئر کیا گیا تھا، سندھ حکومت سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے مسلسل متعلقہ اداروں سے رابطے میں تھی، اور روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔آگ کی تحقیقات کے لیے وزارت توانائی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی تھی، جس میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پی آر ایل کے تجربہ کار ماہرین شامل تھے، دوسری جانب گزشتہ روز ہی امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور جدید آلات منگوائے جا رہے تھے۔ان 18 روز کے دوران آگ کی شدت میں بالکل بھی کمی نہیں آئی تھی، بلکہ آگ کی شدت اور گیس حجم کے باعث گڑھا مزید پھیل گیا تھا، جہاں آگ لگی تھی وہاں کے پانی میں اس وقت بھی شدید ابال ہے، اور پانی اچھل رہا ہے، بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ اگر اس پر کوئی بھی فلیم لگا تو دوبارہ بھی آگ لگ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ماہرین کے ذریعے اب اس جگہ کا تجزیہ کروایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’جیت اور ہار کا تماشا ہے،‘ اجمل جامی کا کالم

اسلام آباد کی ژالہ باری: ٹوٹی سولر پلیٹس شہریوں کے جان و مال کے لیے کتنی نقصان دہ

ایران میں قتل ہونے والے آٹھ پاکستانیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کا 15 برس بعد دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورت کا آغاز

’سونا ہی ذریعۂ معاش ہے‘،  گلگت بلتستان کے شہری زمین کے اندر چُھپا خزانہ کیسے نکال رہے ہیں؟

لائیو: بلوچستان میں ’خونی سڑک‘ ترقی و خوشحالی کی شاہراہ میں تبدیل ہو گی، وزیراعظم

پی آئی اے کے تین اعلٰی افسران کو توہین عدالت کے جُرم میں جیل بھیجنے کا حکم

ٹک ٹاک جنون نے پھر دو جانیں لے لیں

انسداد پولیو مہم کے ساتھ دیگر مہلک بیماریوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

سندھ میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، دماغی ملیریا کا کیس بھی رپورٹ

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں پر اتفاق

انسداد پولیو مہم کے ساتھ دیگر مہلک بیماریوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری

موجودہ حکومت ہائبرڈ ماڈل ہے، خواجہ آصف

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی