’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا افتتاحی سیشن کل، وزیراعظم شرکت کریں گے


وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے کہا پے کہ ’اوور سیز پاکستانیز کنونشن‘ کے انعقاد کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔اتوار کو اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے اور یہ اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے۔’اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے اور یہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجتے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے۔قبل ازیں وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز اج سے اسلام آباد میں ہورہا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ کنونشن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں آج کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔کنونشن کا افتتاحی سیشن 14 اپریل کو ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے۔کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا کی میٹنگز ہوں گی،  او پی ایف ،سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی۔اوورسیز کنونشن میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، کابینہ ارکان اور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مقدمے کے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے: جج آئینی بینچ

17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی  فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس ہو گا

لائیو: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

لائیو: مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف

کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی

راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے 10 غیرفعال ایئرپورٹس پر پروازیں کب بحال ہوں گی؟

خیبر پختونخوا: گیس کے لیے خطرناک ’پلاسٹکی سیلنڈر‘ کا استعمال کیوں بڑھ رہا ہے؟

خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بل پر مشاورتی اجلاس بدنظمی کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی