عمران خان سے کون ملے گا کون نہیں؟ ناموں کا تعین پی ٹی آئی کی کمیٹی کرے گی


پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کے ناموں کے تعیّن کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یہ فیصلہ اتوار کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ناموں کے علاوہ کوئی بھی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں کر سکے گا۔پانچ ارکان پر مشتمل کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی۔اعلامیے کے مطابق ’جہاں تک ہو سکا ممکن بنایا جائے گا کہ عمران خان سے ملاقات میں اگلی میٹنگ کی فہرست کی منظوری لی جائے گی۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ فہرست بانی کے نامزد کردہ تین فوکل پرسنز جن میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھا شامل ہیں، میں سے کسی ایک کے ذریعے جیل حکام کو ارسال کی جائے گی۔اعلامیے میں اس طریقے کو ’چیئرمین کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی سے ملاقات نہیں کرے گا اور ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپن اور قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔دیے گئے ناموں میں سے کسی بھی فرد کو انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کی صورت میں باقی افراد بانی سے ملاقات کریں گے اور جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی جائے گی۔بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہو گا وہ کسی بھی روز یا وقت بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مقدمے کے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے: جج آئینی بینچ

17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی  فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس ہو گا

لائیو: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

لائیو: مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف

کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی

راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے 10 غیرفعال ایئرپورٹس پر پروازیں کب بحال ہوں گی؟

خیبر پختونخوا: گیس کے لیے خطرناک ’پلاسٹکی سیلنڈر‘ کا استعمال کیوں بڑھ رہا ہے؟

خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بل پر مشاورتی اجلاس بدنظمی کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی