امید ہے سیستان میں پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات میں ایران مکمل تعاون کرے گا: پاکستان


پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان-ایران سرحد سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے مہرستان میں سنیچر کو آٹھ پاکستانی شہری المناک طور پر ہلاک ہو گئے۔وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے بیان کے مطابق ہمارے (ایران میں) مشن نے پہلے ہی ان (ہلاک ہونے والوں) کی شناخت کی تصدیق کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔بیان کے مطابق پاکستان کی قیادت اور عوام کو اس المناک واقعے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے ہلاک ہونے والے کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔’نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ہدایات پر تہران میں ہمارا سفارت خانہ اور زاہدان میں ہمارا قونصل خانہ جامع تحقیقات کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی پاکستان واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’پاکستان ایران میں اپنے شہریوں کے غیرانسانی اور بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی بروقت واپسی میں ایران سے مکمل تعاون کی امید کرتے ہیں۔‘قبل ازیں اتوار کو ہی پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے صوبہ سیستان میں آٹھ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے خلاف غیرانسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزارتوں کو لات مارتے ہیں، کینالز کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمیں وزارتیں نہیں چاہییں، کینالز ہم سب کو پیاسا مروانے کا منصوبہ ہے: بلاول بھٹو زرادری

ہنزہ کے نابینا شہری کا قرآن کا معدومی کے خطرے سے دوچار وخی زبان میں ترجمہ

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس اہلکار نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

بنگلہ دیش کے ساتھ تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سوات: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

’سرداروں نے کہا یہ تو شاہد پُتر ہے‘: پاکستان میں ایک پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے

ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ

’ماں نے کہا تھا پاکستان جا کر راستہ ڈھونڈو لیکن یہاں تو گرفتاری کا خطرہ ہے‘

افغان شہریوں سمیت غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی: وزیرِ مملکت طلال چوہدری

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں آپریشن، ’پہلے کبھی بھی اتنی سختی نہیں دیکھی‘ 

بائیک ایمبولینس، راہ چلتے فرسٹ ایڈ دینے والے پیرامیڈک

دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان

4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند، بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی