غیر برادری کے لڑکے کے ساتھ شادی کر کے فرار ہوگئی۔۔ باپ نے اپنی جان لینے سے پہلے سنگدل بیٹی کے نام خط میں کیا لکھا؟


"ہرشیتا، تم نے غلط کیا، میں جا رہا ہوں… میں تم دونوں کو مار سکتا تھا، لیکن اپنی بیٹی کو کیسے ماروں؟ اگر یہ شادی ہمارے سماج کے تحت قابلِ قبول نہیں، تو عدالت نے اجازت کیسے دے دی؟ کسی نے میرے درد کو نہیں سمجھا۔" یہ الفاظ ہیں بھارت کے شہر گوالیار سے تعلق رکھنے والے ایک باپ، رشی راج عرف سنجو جیسوال کے، جو اپنی بیٹی کے فیصلے سے اس قدر دل برداشتہ ہوئے کہ خود کو زندگی سے جدا کر گئے۔ صرف ایک رشتہ، ایک فیصلہ، ایک اختلاف اور ایک پوری دنیا اجڑ گئی۔ 49 سالہ رشی راج، ایک میڈیکل اسٹور کے مالک تھے، لیکن اس سے کہیں بڑھ کر، وہ ایک باپ تھے۔ بیٹی کی محبت، پرورش، اور بھروسے کی وہ دیوار جس نے برسوں اپنی اولاد کو زندگی کی سختیوں سے بچایا، خود ایک لمحے میں بکھر گئی۔ اور پھر وہ لمحہ آیا جب انہوں نے رات کے اندھیرے میں، تنہائی کے عالم میں اپنی جان لے لی اور ساتھ ہی ایک درد بھرا خط چھوڑ گئے اس خط میں صرف ایک باپ کی مایوسی نہیں تھی، بلکہ وہ چیخ تھی جو عدالتی فیصلوں، قانونی دائرہ کار، اور سماجی دباؤ کے درمیان کہیں دب کر رہ گئی۔ "بیٹی، تم نے جو کیا وہ صحیح نہیں تھا… وہ وکیل، جو چند پیسوں کے لیے پورے خاندان کو برباد کر دیتا ہے، کیا اس کی اپنی بیٹیاں نہیں ہیں؟" ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشنا لال چندانی کا کہنا ہے کہ لڑکی نے ایک دوسرے برادری سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے محبت کی شادی کی اور والدین کی مرضی کے بغیر گھر سے فرار ہو کر اندور جا پہنچی۔ وہاں سے پولیس نے اسے بازیاب تو کر لیا، مگر عدالت میں لڑکی نے شوہر کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر کے قانونی منظوری حاصل کر لی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی