فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد


مالدیب نے فلسطینی عوام کے ساتھ ’مکمل اظہارِ یکجہتی‘ کے لیے اسرائیلی سیاحوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کی گئی قانون سازی کی فوری توثیق کردی ہے۔صدر کے آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’یہ پابندی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل روا رکھے جانے والے مظالم اور نسل کشی کے اقدامات کے خلاف حکومتی موقف کی عکاسی کرتی ہے۔‘صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اسرائیلی سیاحوں پر اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔‘مالدیپ ایک ہزار 192 جزائر پر مشتمل ایک چھوٹا اسلامی جمہوری ملک ہے جو  اپنے ویران سفید ریتیلے ساحلوں اور فیروزی رنگ کے پانی کی جھیلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں برس فروری میں 2 لاکھ 59 ہزار سیاح مالدیپ کی سیر کے لیے آئے جن میں صرف 59 اسرائیلی شامل تھے۔مالدیپ نے اس سے قبل 1990 کی دہائی میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی اٹھائی تھی اور 2010 میں تعلقات کی بحالی کی جانب قدم بڑھائے تھے۔واضح رہے کہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی پارٹیاں صدر محمد معیزو پر دباؤ ڈال رہی تھیں کہ غزہ کی جنگ کی مخالفت میں اسرائیلیوں پر پابندی لگائی جائے۔اسرائیلی کی وزارت خارجہ نے گذشتہ برس اپنے شہریوں کو مالدیپ کا سفر کرنے سے منع کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی