انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی


"ایک امیدوار انٹرویو کے لیے وقت سے 25 منٹ پہلے پہنچا، اور میں نے اُسے صرف اسی وجہ سے نوکری دینے سے انکار کر دیا۔" یہ بیان اٹلانٹا میں قائم ایک کلیننگ سروس کے مالک میتھیو پریوٹ نے لنکڈ اِن پر شیئر کیا، اور پھر جیسے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ ان کا یہ موقف کہ وقت سے بہت پہلے آنا دراصل ناقص وقت مینجمنٹ کی نشانی ہے، صارفین کے لیے چونکا دینے والا تھا۔ میتھیو پریوٹ کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے آداب واضح ہیں — امیدوار اگر پانچ سے پندرہ منٹ پہلے پہنچے تو یہ پروفیشنل رویہ کہلاتا ہے، لیکن اس سے پہلے آنا اکثر کمپنی کے نظام میں خلل ڈال سکتا ہے اور یہ تاثر بھی دے سکتا ہے کہ شخص وقت کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق، بہت جلد پہنچنے والا شخص دراصل وقت کے حوالے سے غیر متوازن سوچ رکھتا ہے۔ اس پوسٹ کے بعد لنکڈ اِن پر صارفین کے درمیان گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگوں نے میتھیو کی سوچ کو "بے معنی سختی" قرار دیا جبکہ کئی افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی۔ ایک صارف نے لکھا، "اسے میرے پاس بھیج دو، میں اُسے فوراً ہائر کر لوں گا!" جب کہ ایک اور نے کہا، "اس نے وہی کیا جو ایک ذمہ دار شخص کرتا ہے — اس نے دیر ہونے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدام کیا۔" یہ ساری بحث اب ایک بڑے سوال کی شکل اختیار کر چکی ہے: کیا وقت کی پابندی صرف وقت پر پہنچنے تک محدود ہے، یا اس میں ایک خاص مارجن بھی ہونا چاہیے؟ اگر کوئی شخص وقت سے پہلے پہنچتا ہے تو کیا اسے احتیاط سمجھا جائے یا عدم توازن؟ اور سب سے بڑھ کر، کیا ہم وقت کی سنجیدگی کو اب نئے زاویے سے دیکھنے لگے ہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی