کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری


بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیوپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بنگلہ دیش کا اینٹی کرپشن کمیشن ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بھانجی نے ڈھاکہ غیرقانقنی طور پر زمین حاصل کی تھی۔ڈھاکہ میں سینیئر سپیشل جج ذاکر حسین نے اینٹی کرپشن کمیشن کی طرف دائر کیے گئے چارجز اتوار کو گرفتاری کا حکم جاری کیا۔بنگلہ دیش کے اخبار پروتھم اولو کے مطابق 42 سالہ ٹیولپ صدیق کو اس کی والدہ شیخ ریحانہ اور بھائی رضوان صدیق سمیت 50 سے زائد دیگر افراد کے ساتھ گرفتاری کے وارنٹ میں نامزد کیا گیا تھا۔ٹیولپ صدیق نے کہا تھا کہ یہ الزامات ’مکمل طور پر سیاسی ہیں، مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔‘انہوں نے لندن میں میڈیا کو بتایا کہ ’اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے۔‘ٹیولپ صدیق کے وکلا نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ قانونی فرم سٹیفنسن ہاروڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’واضح طور پر ان کے خلاف کسی بھی طرح کے الزامات عائد کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے، اور اس الزام میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے کہ انہوں نے ڈھاکہ میں غیر قانونی طریقوں سے زمین حاصل کی۔‘ٹیولپ صدیق پارلیمنٹ میں ہیمپسٹڈ اور ہائی گیٹ کے شمالی لندن کے ضلع کی نمائندگی کرتی تھیں۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی حکومت میں ٹریژری کی اکنامک سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔بنگلہ دیش میں حسینہ واجد اور ان کے خاندان کے خلاف انسداد بدعنوانی کی تحقیقات میں ان کا نام آنے کے بعد جنوری میں انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔تحقیقات میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹیولپ صدیق کا خاندان 2013 میں روس کے ساتھ بنگلہ دیش میں ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاہدے میں ملوث تھا جس میں بڑی رقم کا غبن کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی