امریکی ریاست نیویارک میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک


امریکی ریاست نیویارک میں چھ افراد کو لے جانے والا ایک چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے اور مقامی میڈیا کے مطابق تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے ایک افسر ٹوڈ انمین نے ہلاکتوں کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ ادارہ واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔مٹسوبشی ایم یو ٹو بی 40 جہاز اتوار کو کولمبیا کاؤنٹی سے 16 کلومیٹر دور ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق جہازمیں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں پائلٹ اور نیورو سرجن مائیکل گروف، ان کی اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔ٹوڈ انمین نے کہا کہ کریش سے قبل ویزیبیلیٹی کم تھی، لیکن پائلٹ ماہر تھا اور کاک پٹ کو حال ہی میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔اس حادثے سے ایک ہفتہ قبل ہڈسن دریا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں چھ افراد مارے گئے تھے۔جنوری میں واشنگٹن میں ایک جنگی اور مسافر طیارے میں ٹکراؤ سے 67 افراد مارے گئے تھے۔ جمعے کو فلوریڈا میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک چھوڑا جہاز تباہ ہوا تھا جس میں سوار تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی