انڈیا اور چین کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی پر بات چیت کا پہلا دور


انڈیا اور چین کے درمیان براہ راست مسافر پروازوں کی بحالی سے متعلق مذاکرات کا کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا نے ییر کو کہا ہے کہ ابھی تک دونوں ممالک نے مسافروں کے لیے فضائی سروس کی بحالی کی کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔انڈیا اور چین کے درمیان پانچ برس قبل لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)  پر ہونے والی مہلک جھڑپوں کے بعد سے تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔رواں برس جنوری میں دونوں ممالک نے اپنے تجارتی اور معاشی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔اس حوالے سے ایوی ایشن کے شعبے میں تعطل کا خاتمہ بھی دونوں ممالک کے پیش نظر تھا۔انڈیا کے سول ایوی ایشن سیکریٹری وملونمانگ ووالنام نے نیو دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام کانفرنس کے دوران کہا کہ ’سول ایوی ایشن اتھارٹی اور چینی ادارے کے درمیان ملاقاتوں کا ایک دور ہوا ہے۔‘انہوں نے تفصیلات میں جائے بغیر کہا کہ ’ابھی کچھ معاملات حل ہونا باقی ہیں۔‘سنہ 2020 میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں 20 انڈین اور چار چینی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔اس کے بعد انڈیا نے چینی سرمایہ کار کمپنیوں اور ہزاروں مقبول ایپس کے ساتھ ساتھ مسافر پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔تاہم اس پابندی کے باوجود چین کی کارگو پروازیں بحال رہی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اس وقت آنا شروع ہوئی جب چینی صدر شی جن پنگ اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی روس میں ملاقات ہوئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی