کانگریس کسی مسلمان کو پارٹی کا صدر کیوں نہیں بناتی، نریندر مودی کی اپوزیشن پر تنقید


انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے وقف ایکٹ کی مخالفت پر اپوزیشن کی جماعت کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صرف بنیاد پرست مسلمانوں کو خوش کرتی ہے اور اس ایکٹ کی مخالفت اس کا ثبوت ہے۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے پیر کو ہریانہ میں حسار ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کانگریس کسی مسلمان کو جماعت کا صدر کیوں نہیں بناتی اور مسلمان امیدواروں کے لیے 50 فیصد نشستیں مختص کیوں نہیں کرتی؟نریندر مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے طاقت حاصل کرنے کے لیے آئین کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ کانگریس نے بابا صاحب امبیڈکر کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ جب وہ زندہ تھے تو پارٹی نے ان کی کئی مرتبہ بے عزتی کی۔ انہوں نے ان کو دو دفعہ الیکشن ہرایا، وہ ان کو سسٹم سے باہر کرنا چاہتے تھے۔ ان کی وفات کے بعد کانگریس نے ان کی تعلیمات کو مٹانے کی کوشش کی۔ بابا صاحب مساوات کے لیے کھڑے ہوئے، لیکن کانگریس نے ملک بھر میں ووٹ بینک سیاست کا وائرس پھیلایا۔‘نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’میں ووٹ بینک کے بھوکے رہنماؤں سے پوچھتا ہوں کہ اگر آپ کو مسلمانوں کی فکر ہے تو ان کو پارٹی کا صدر کیوں نہیں بناتے، لوک سبھا میں مسلمانوں کو 50 فیصد ٹکٹ دیں۔ اگر وہ جیتتے ہیں تو اپنا نقطہ نظر سامنے رکھیں گے، لیکن وہ کانگریس میں مسلمانوں کو کچھ نہیں دیں گے۔‘وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھارگے نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہمیشہ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ حکومت ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریے پر کام نہیں کرتی، لیکن بڑے بڑے دعوے کرتی ہے۔’بی جے پی صرف کانگریس، نہرو جی اور ہم نے اب تک جو کچھ کیا اس کے خلاف بولتی ہے۔ لیکن میں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے اب تک کیا کیا اور بابا صاحب کے کون سے اصولوں پر عمل کیا؟‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد

امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

وجے تھلاپتھی نےوقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

کرپشن کا الزام، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی بھانجی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی نظام کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بِل پر بریفنگ ملتوی: یہ متنازع بل کیا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انٹرویو کے لئے جلدی آنا سزا کیوں بن گیا؟ مالک نے پہلے آنے والے شخص کو نوکری نہ دینے کی انوکھی وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

امیدیں ماند:اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام

لڑکی نے ٹوائلٹ پیپر پر نوکری سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حیران کن وجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی