شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل


عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس سے قبل فروری 2025ء میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویؐ میں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن کیا، ان کا عروسی جوڑا ہلکے سنہری رنگ کا تھا، جس پر نفیس کام کیا گیا تھا اور وہ نہایت باوقار اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔دوسری جانب دولہا عمر شہزاد نے ہلکی آف وائٹ اور سنہری رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قلا پہنا، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے، اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان تقریب کی رونق بنے۔شادی کی تقریب کا ماحول خوش گوار اور محبت بھرا تھا جہاں ہر طرف خوشیوں اور دعاؤں کا سماں تھا۔تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمنائیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔ٓ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہوں، وانی کپور

سرکٹ کے نام سے مقبول ہونے والے ارشد وارثی کی کہانی جن کا سرِ رِشتہ لاہور سے ملتا ہے

ہانیہ دلجیت سے متعلق ناصر چنیوٹی کا اہم بیان

بالی وُڈ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی