ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ


پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے تصدیق کی ہے کہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ہانیہ عامر بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی۔اب حال ہی میں تجربے کار پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سردار جی 3 میں میرے ساتھ پاکستان کی سُپر اسٹار ہانیہ عامر بھی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہانیہ کسی سائیڈ رول میں نہیں بلکہ فلم کے اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ناصر چنیوٹی نے بتایا کہ ہیرؤئن کا بھی کبھی کوئی سائیڈ رول ہوتا ہے؟ میں اس بارے میں زیادہ نہیں بتا سکتا لیکن ہانیہ عامر باکمال اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔اصر چنیوٹی نے یہ بھی کہا کہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یہ سرپرائز ہو گا کہ ہانیہ پنجابی بولیں گی، سب یہی کہیں گے کہ اتنی اچھی پنجابی بولتی ہیں، انہوں نے پنجابی میں اداکاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جن سے صارفین نے اندازہ لگایا تھا کہ دونوں فنکار ساتھ پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم سردار جی 3 بھارتی پنجابی سنیما کی مشہور فرنچائز کا تسلسل ہے جس کی کاسٹ اور کہانی کو پروڈیوسر نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہوں، وانی کپور

سرکٹ کے نام سے مقبول ہونے والے ارشد وارثی کی کہانی جن کا سرِ رِشتہ لاہور سے ملتا ہے

ہانیہ دلجیت سے متعلق ناصر چنیوٹی کا اہم بیان

بالی وُڈ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی