بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف


بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اداکار سنی دیول ، رندیپ ہوڈا اور ونیت کمار مشکل میں پھنس گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 'جاٹ ' کے ایک سین سے عیسائی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جالندھر پولیس نے 2 روز قبل جانتے بوجھتے کسی کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے اور بدنیتی پر مبنی عمل کے ایکٹ کے تحت فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر گوپی چند مالینی، فلم پروڈیوسرز اور دیگر کاسٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’ 10 اپریل کو ریلیز کی گئی فلم ’ جاٹ ‘ کے ایک سین کے ذریعے تمام مسیحی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے‘۔فلم کے متنازع سین میں رندیپ ہوڈا کو چرچ کے اندر ایک مقدس صلیب کے نیچے کھڑے دکھایا گیا ہے جب کہ عقیدت مند عبادت میں مشغول نظر آتے ہیں، اسی دوران بدمعاشی، ڈرانے دھمکانے اور بے ادبی کے مناظر دکھائے گئے جسے مسیحی برادری کی جانب سے توہین آمیز قرار دیا گیا ہے۔ فلم جاٹ کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس پر 32 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈائریکٹر، مصنف اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر اس فلم کو گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے مہینے کے دوران ریلیز کیا تاکہ عیسائی برادری ناراض ہو اور پورے ملک میں فسادات اور بد امنی پھیل جائے۔ یاد رہے کہ سنی دیول کی ایکشن فلم 'جاٹ' میں رندیپ ہوڈا نے بطور ولن کردار نبھایا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ونیت کمار سنگھ، سیامی کھیر، ریجینا کیسینڈرا، پرشانت بجاج، زرینہ وہاب اور جگپتی بابو شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل

ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟

جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی