ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟


"میں نے بہت کچھ جھیلا لیکن معاف کرنا سیکھا، اور وہی میری زندگی کی اصل تبدیلی ہے" پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور مضبوط اداکارہ سونیا حسین نے اپنی ذاتی زندگی کے زخموں، معافی کے سفر اور بڑے بہن بھائی ہونے کے دباؤ پر کھل کر بات کی۔ فوشیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سونیا نے اپنی زندگی کے وہ پہلو شیئر کیے جنہیں شاید ہی کبھی کسی نے اس انداز میں سنا ہو۔ سونیا حسین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت درد سہا، خاص طور پر اپنے والدین کی شادی شدہ زندگی میں پیدا ہونے والے مسائل نے انہیں نفسیاتی طور پر متاثر کیا۔ والد کی غیر موجودگی نے ان کی ذات پر گہرا اثر چھوڑا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سونیا نے اپنے دل کو معافی پر آمادہ کیا اور خود کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ "جب آپ سمجھ جاتے ہیں کہ والدین بھی انسان ہوتے ہیں، غلطیاں کر سکتے ہیں، تو چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔ آخر میں یہی لوگ آپ کا اصل سہارا ہوتے ہیں، اسی لیے میں نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین کو چُننا ضروری سمجھا، کیونکہ خاندان ہی سب کچھ ہے" انہوں نے واضح کیا کہ سب سے بڑی اولاد ہونے کا بوجھ آسان نہیں ہوتا۔ ایک طرف آپ کو خاندان کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے، تو دوسری طرف بہن بھائیوں کے لیے ماں باپ جیسا کردار بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ سونیا نے نہ صرف اپنے زخموں کو الفاظ دیے، بلکہ اپنے مداحوں کو ایک اہم سبق بھی سکھایا — زندگی میں سکون، معافی اور خاندان کو ترجیح دینا ہی اصل کامیابی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل

ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟

جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی