جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں


مشہور بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے آخرکار اپنے وزن میں کمی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ جب وہ اپنے برانڈ "تیانی جیولری" کے لیے ریمپ پر واک کرتے نظر آئے تو ان کا بدلا ہوا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں، لوگ حیران ہوئے کہ انہوں نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کر لیا؟ کچھ نے یہاں تک سوال اٹھایا کہ کیا انہوں نے وزن کم کرنے والی مشہور دوا ’او زیمپک‘ استعمال کی ہے؟ کافی عرصہ تک کرن جوہر نے ان خبروں پر کوئی جواب نہیں دیا، لیکن اب ایک انسٹاگرام سیشن کے دوران انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ ان کی یہ تبدیلی محض محنت اور طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی کا نتیجہ ہے، نہ کہ کسی دوا کا۔ کرن نے بتایا کہ وہ خود کو پہلے سے زیادہ فِٹ اور خوش محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی خوراک اور روزمرہ کی عادات پر خاص توجہ دی۔ کرن جوہر دن میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں، جسے ’ون میل اے ڈے‘ یعنی (OMAD) کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی خوراک سے گلوٹن، دودھ اور چینی جیسی چیزیں مکمل طور پر نکال دی ہیں۔ کرن کا کہنا تھا کہ اب وہ صرف اس وقت کھاتے ہیں جب واقعی بھوک لگتی ہے، اور بلاوجہ کھانے کی عادت ترک کر دی ہے۔ انہوں نے اگرچہ ’او زیمپک‘ کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے الفاظ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی فٹنس صرف محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

شکل ہی نہیں آواز بھی ان کی طرح۔۔ ہو بہو حرا مانی جیسی دکھنے والی یہ لڑکی آخر ہے کون؟ وائرل تصویریں دیکھ کر سب ہی چونک اٹھے

شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی شادی کی تصاویر وائرل

ماں باپ بھی انسان ہوتے ہیں، غلطی کردیتے ہیں۔۔ سونیا حسین نے بڑی بیٹی اور بہن ہونے کے ناطے کیا کچھ جھیلا؟

جب بھوک لگتی ہے تب کھاتا ہوں اور۔۔ کرن جوہر نے اتنی جلدی وزن کیسے کم کرلیا؟ ٹپس شئیر کردیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی