فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہوں، وانی کپور


آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی محبوبہ کا کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے پاکستانی اداکار کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں پرکشش قرار دے دیا۔ دوران انٹرویو وانی کپور اپنی پسندیدہ فلم اور کردار کے حوالے سے بھی بات کی جب کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بھی بتایا۔وانی کپور کا کہنا تھا کہ چوں کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کی اور جلد ان کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وانی کپور نے فواد خان کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ پیدا ہی فلموں میں کام کرنے کے لیے ہوئے ہیں۔بھارتی اداکارہ نے فواد خان کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاونت کرنے والے فرد ہیں، انہیں پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔دوسری جانب ’ابیر گلال‘ کا دوسرا گانا ’انگریجی رنگ رسیا‘ بھی ریلیز کردیا گیا، جسے چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا تھا۔’انگریجی رنگ رسیا‘ کو 18 اپریل کو ریلیز کیا گیا، اس سے قبل فلم کا پہلا ’خدایا عشق‘ بھی مقبول ہوا تھا۔فلم کا مختصر ٹیزر اپریل کے آغاز میں ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 9 مئی کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔فواد خان کو بھارتی فلم میں کاسٹ کرنے اور ان کی فلم انڈیا میں ریلیز کرنے کے اعلان پر وہاں کی ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں، تاہم فلم کی ٹیم اپنے فیصلے پر بضد ہے اور وہ فلم کو مقررہ وقت پر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے۔جہاں ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فواد خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے پر دھمکیاں دے رکھی ہیں، وہیں متعدد شوبز شخصیات جن میں سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل جیسی اداکارائیں بھی شامل ہیں، انہوں نے پاکستانی اداکار کے بولی وڈ فلم میں کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لیے اچھا قرار دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہوں، وانی کپور

سرکٹ کے نام سے مقبول ہونے والے ارشد وارثی کی کہانی جن کا سرِ رِشتہ لاہور سے ملتا ہے

ہانیہ دلجیت سے متعلق ناصر چنیوٹی کا اہم بیان

بالی وُڈ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

’سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی،‘ بالی وڈ کے ستاروں نے ڈپریشن پر کیسے قابو پایا؟

سٹیج ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے عمر شریف کو کامیڈی سٹار بنا دیا

عمر شریف کے لکھے ڈرامے میں ہونے والی بدمزگی جس نے انھیں کامیڈی سٹار بن دیا

نصف صدی بعد مدھو بالا کی موت کے بارے حیران کن انکشافات

بالی ووڈ فلم ’ جاٹ ‘ کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز ودیگر کاسٹ پر مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی