فیس بک میسینجر جیسا الگ چیٹنگ سسٹم متعارف


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈائریکٹ میسیج کا فیچر ختم کرکے فیس بک میسینجر جیسا الگ چیٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایکس پر اس وقت ڈی ایم کے لیے الگ سے ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرنی پڑتی لیکن جلد ہی صارفین ایکس پر چیٹنگ کے لیے الگ سے نیا چیٹنگ سسٹم انسٹال کریں گے۔کمپنی سے منسلک ماہرین نے ایکس پوسٹس پر صارفین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جلد ہی ایکس سے ڈی ایم سسٹم ختم کردیا جائے ۔ڈی ایم سسٹم ختم کرنے کے بعد ایکس چیٹ کے نام سے الگ چیٹنگ سسٹم بنایا جائے گا جو کہ فیس بک میسینجر کی طرح الگ ایپلی کیشن ہوگی۔صارفین مذکورہ ایپلی کیشن کو آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ایکس چیٹ کو استعمال کرنے کے لیے ایکس اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہوگا یا نہیں۔ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ ایکس چیٹ کو ممکنہ طور پر واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بھی لایا جا سکتا ہے۔ایلون مسک پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنا فون نمبر ختم کرکے ایکس پر کالز اور میسیجز کرنا شروع کردیں گے۔اسی منصوبے کے تحت ایکس پر اکتوبر 2023 میں پہلی بار آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا لیکن مذکورہ فیچر صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔اب کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایکس چیٹ کے نام سے الگ چیٹنگ سسٹم کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ سال تک چیٹنگ سسٹم کو پیش کردیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنسدانوں نے ان دیکھا ’نیا رنگ‘ دریافت کرلیا

فیس بک میسینجر جیسا الگ چیٹنگ سسٹم متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

صحرائی پودے کیکٹس کی 10 لاکھ ڈالر کی چوری جو ایک سمگلر کے زوال کی وجہ بنی

پیشہ ور قاتل سے ملاقات کی روداد: ایک انسانی جان کی قیمت کتنی ہو سکتی ہے؟

کیا حضرت عیسیٰ کا کفن کہلانے والے ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ اور اس پر موجود انسانی پیکر کا معمہ حل ہوگیا

چاولوں میں بڑھتا ہوا زہریلا مادہ جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے

متحدہ عرب امارات میں چہرے کی شناخت والا جدید آئی ڈی کارڈ سسٹم متعارف

صارفین کی تفصیلات جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف

’ڈرگ رزسٹینس‘ کیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی اموات کی وجہ ہے؟

’ڈرگ رزسٹینس‘ کیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی اموات کی وجہ بن رہی ہے؟

سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کے باپ کی ’بِنا تصدیق سرجری کر دی‘

ژالہ باری کے دوران سولر پینلز کو بچانے کے طریقے

انڈیا کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کے بالوں کے بعد ناخن بھی ٹوٹ کر جھڑنے لگے، آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

آہستہ آہستہ اور خاموشی سے کھانے میں چُھپے صحت کے راز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی