نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک


پاکستان کی دوسری سب سے بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی غیرملکی خاتون کوہ پیما ایک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔یہ حادثہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع خاتون کی ساتھی کوہ پیما نے دی۔انہوں نے بیس کیمپ پہنچ کر بتایا کہ ’یہ واقعہ گذشتہ رات تقریباً چار بجے بونر نالہ بیس کیمپ کے قریب پیش آیا، جہاں خاتون کوہ پیما لاوشاوا کلارا آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئیں۔‘پولیس اور ہائی پورٹرز کی ایک اضافی ٹیم فوری طور پر بیس کیمپ روانہ کر دی گئی ہے جبکہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق غیرملکی کوہ پیما 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوئی تھیں اور 17 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی تھیں۔نانگا پربت دنیا کا نواں سب سے بڑا پہاڑ ہے اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی بھی ہے۔ یہ پہاڑ ہمالیہ سلسلے میں واقع ہے اور اس کی اونچائی 8126 میٹر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو ہرا کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک

پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال کا چیمپئن بن گیا

حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہاکی کا مقابلہ متوقع

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

لیورپول کے معروف فٹ بالر سپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی