پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو ہرا کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی


پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں مالدیپ کو 60-35 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔یہ فیصلہ کن مقابلہ جمعے کے روز جنوبی کوریا کے شہر جنجو میں واقع ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا۔قومی ٹیم نے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم کر لی تھی۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو 17-5 کی برتری حاصل تھی۔ ہاف ٹائم تک سکور 34-17 پر پہنچ چکا تھا، جبکہ تیسرے کوارٹر میں ٹیم کو 45-23 کے سکور سے سبقت حاصل ہوئی۔میچ کے اختتام پر پاکستان نے 60-35 سے میدان مار کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس کامیابی میں لیہ رضا شاہ، عائشہ نوید، سمیہ کوثر، حلیمہ، یاسمین فاروق، سمیہ، علینہ، امانی، پریسا اور فرح رشید نے بھرپور کردار ادا کیا جس کی بدولت پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر سمین ملک اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس جیت کو پاکستانی نیٹ بال کی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 27 جون سے 4 جولائی تک منعقد ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو ہرا کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک

پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال کا چیمپئن بن گیا

حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہاکی کا مقابلہ متوقع

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

لیورپول کے معروف فٹ بالر سپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی