روس کے لاپتہ طیارے کا ’آگ میں گھرا ملبہ‘ مل گیا، تمام مسافر ہلاک


روس کے لاپتہ مسافر طیارے کے ’آگ میں گھرے ملبے‘ کا سراغ ملا ہے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔اس سے قبل روس کے ایک علاقائی گورنر نے کہا تھا کہ ایک مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 49 افراد سوار تھے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی مسافر طیارہ ملک کے انتہائی مشرقی حصے میں ریڈار سے غائب ہوا تھا۔ ایمرجنسی رسپانس کی وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے انتونوف 24 مسافر طیارے کی باقیات تلاش کر لی ہیں۔وزارت نے ٹیلی کام پر بیان میں کہا کہ ’ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے طیارے کے آگ میں گھرے ملبے کو دیکھ لیا ہے۔‘قبل ازیں مقامی ایمرجنسی رسپانس کی وزارت نے تصدیق کی تھی کہ سائبیریا کی انگارا نامی ایئرلائن کے یہ طیارہ چین کی سرحد سے متصل امور علاقے کے ایک قصبے ٹنڈا میں اپنی منزل کے قریب پہنچتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا۔علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

جِم کوربٹ: آدم خور شیروں کا شکار کرنے والے جب انہی کے محافظ بن جائيں

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

امریکہ نے فرانسیسی صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا

سرحدی تنازع: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں میں 9 شہری ہلاک

ازبکستان میں ’مقدس پھل‘ سے بھری ریشم کی وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے

پاکستان اور ایران کے بعد کیا تاجکستان بھی افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟

جعلی حلال گوشت کی فروخت پر سزا: کارپوریٹ دھوکے اور ’حساس جرم‘ کی کہانی

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

روس کے لاپتہ طیارے کا ’آگ میں گھرا ملبہ‘ مل گیا، تمام مسافر ہلاک

’مسز میکخواں مرد پیدا ہوئیں،‘ فرانسیسی صدر کا امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر پر مقدمہ

’تابوت میں کون؟‘، ایئر انڈیا حادثے کے بعد برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں دینے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی