سرحدی تنازع: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں میں 9 شہری ہلاک


تھائی لینڈ نے جمعرات کو کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں جبکہ کمبوڈیا نے بھی راکٹ اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازعے میں دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں میں 9 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔سرحد پر واقع ’ایمرلڈ ٹرائینگل‘ نامی علاقے پر دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے تنازع چلا آ رہا ہے۔جمعرات کو دہائیوں پرانا یہ تنازع اس وقت لڑائی کی شکل اختیار کر گیا جب کمبوڈیا نے تھائی لینڈ پر راکٹ اور آرٹیلری کے شیل برسائے جبکہ تھائی فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے حرکت میں لائے گئے۔تھائی لینڈ کی فوج کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ چھ جنگی طیارے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کمبوڈیا میں دو اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔تھائی لینڈ کی فوج کے مطابق سرحد پار حملوں 9 شہری ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دونوں فریقین نے لڑائی شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے جو تھائی صوبے سورین اور کمبوڈیا کے اوڈرمینچی کے درمیان سرحد پر دو مندروں کے قریب پھوٹ پڑی تھی۔کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے ایک بیان میں کہا کہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تعینات کمبوڈیا کی افواج پر حملہ کر کے تھائی فوج نے علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔’جواب میں کمبوڈیا کی افواج نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کیا تاکہ تھائی لینڈ کے حملوں کو پسپا کیا جائے اور کمبوڈیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا جائے۔‘کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب تھائی لینڈ کی فوج نے کمبوڈیا کی افواج پر پہلے فائر کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ دو بی ایم 21 راکٹس کے حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔چین نے بھی کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپوں پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ’دونوں فریقین بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک، 26 زخمی

ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

جِم کوربٹ: آدم خور شیروں کا شکار کرنے والے جب انہی کے محافظ بن جائيں

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

امریکہ نے فرانسیسی صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا

سرحدی تنازع: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں میں 9 شہری ہلاک

ازبکستان میں ’مقدس پھل‘ سے بھری ریشم کی وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے

پاکستان اور ایران کے بعد کیا تاجکستان بھی افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟

جعلی حلال گوشت کی فروخت پر سزا: کارپوریٹ دھوکے اور ’حساس جرم‘ کی کہانی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی