فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ


برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہان نے اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ رسائی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانول میکخواں، برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور جرمن چانسلر فریڈریش میرس کے درمیان رابطے کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’شہری آبادی کے لیے ضروری انسانی امداد کا روکے جانا ناقابل قبول ہے۔‘تین یورپی طاقتوں کے سربراہان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ ’انسانی تباہی‘ کو ختم کرنے کے لیے غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔رہنماؤں نے کہا کہ وہ ’فوری جنگ بندی اور ایک ایسے سیاسی عمل کی حمایت کے لیے مزید اقدامات کے لیے تیار ہیں جو اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور پورے خطے کے لیے دیرپا سلامتی اور امن کا باعث بنیں،‘ تاہم انہوں نے اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔فرانسیسی صدر کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان کے بعد یورپی اتحادی ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی فرانس، جرمنی اور برطانیہ جو ’ای تھری‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کے درمیان مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے ہیں۔تینوں یورپی ممالک اگرچہ فلسطینی ریاست کی حمایت میں اصولی مؤقف رکھتے ہیں تاہم جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اعلان کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔جبکہ فرانسیسی صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم کیئر سٹارمر کو بھی اپوزیشن اور اپنی حکومت کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ کا سامنا ہے۔جمعے کو ہاؤس آف کامنز کے 650 قانون سازوں میں سے 221 نے ایک خط پر دستخط کیے جس میں وزیراعظم سٹارمر پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔خیال رہے کہ 140 سے زائد ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں جن میں سے بارہ کے قریب یورپی ممالک ہیں۔ لیکن فرانس سات ممالک کے گروپ میں سے یہ قدم اٹھانے والا پہلا سب سے بڑا یورپی ملک ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

40 ممالک کا سفر کرنے اور انڈین حکام کو چکمہ دینے والا جعلی سفارت کار کیسے گرفتار ہوا؟

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری لڑائی سے ہلاکتوں میں اضافہ، جنگ بندی پر زور

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک، 26 زخمی

ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

جِم کوربٹ: آدم خور شیروں کا شکار کرنے والے جب انہی کے محافظ بن جائيں

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

امریکہ نے فرانسیسی صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا

سرحدی تنازع: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں میں 9 شہری ہلاک

ازبکستان میں ’مقدس پھل‘ سے بھری ریشم کی وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی