امریکہ نے فرانسیسی صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ لاپرواہی پر مبنی فیصلہ صرف حماس کے پراپیگنڈے کو تقویت دے گا اور اس سے امن کو دھچکا لگے گا۔‘اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے جون میں کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ہدف ہے۔صدر ایمانویل میکخواں نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ’فرانس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘فرانسیسی صدر نے کہا کہ ’مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے تاریخی عزم کے مطابق میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ اور انسٹا گرام پر پوسٹ میں لکھا کہ ’میں ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی میں اس کا باضابطہ اعلان کروں گا۔‘ اب تک 142 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں تاہم اسرائیل اور امریکہ اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔فرانس، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والی یورپ کی سب سے اہم طاقت ہو گی۔صدر میکخواں نے لکھا کہ ’آج کی فوری ترجیح غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور شہری آبادی کو بچانا ہے۔‘فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدرحسین الشیخ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے اعلان کا خیرمقدم کرنے ہوئے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔فرانسیسی صدر نے فلسطینی صدر کے لیے پیغام میں کہا کہ ’اسرائیل اور فلسطین ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان سے رہیں، یہی  واحد سیاسی حل ہے جو دونوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کا واحد راستہ ہوگا اور اب اسے جلد از حل حاصل کرنا چاہیے۔‘فرانسیسی صدر کا کہنا تھا ’اس وقت فوری ضرورت ہے کہ واحد قابل عمل حل کو عملی طورپر نافذ کیا جائے جو فلسطینی عوام کی جائز خواہشات کو پورا کرتے ہوئے جنگ اور ہر قسم کے تشدد کو روکے تاکہ اسرائیل اور خطے کے تمام ممالک امن وسلامتی کے ساتھ رہیں۔‘انہوں نے واضح کیا کہ ’فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد بھی یہی ہے کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دو ریاستی فارمولے کو نافذ کیا جائے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک، 26 زخمی

ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

جِم کوربٹ: آدم خور شیروں کا شکار کرنے والے جب انہی کے محافظ بن جائيں

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

امریکہ نے فرانسیسی صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا

سرحدی تنازع: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں میں 9 شہری ہلاک

ازبکستان میں ’مقدس پھل‘ سے بھری ریشم کی وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے

پاکستان اور ایران کے بعد کیا تاجکستان بھی افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟

جعلی حلال گوشت کی فروخت پر سزا: کارپوریٹ دھوکے اور ’حساس جرم‘ کی کہانی

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی