40 ممالک کا سفر کرنے اور انڈین حکام کو چکمہ دینے والا جعلی سفارت کار کیسے گرفتار ہوا؟


انڈیا میں جعلی سفارت خانہ چلانے کے الزام میں گرفتار ہرش وردھن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گذشتہ دس برسوں کے دوران تقریباً 40 ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق غازی آباد کے علاقے کوی نگر سے تعلق رکھنے والے ہرش وردھن کے قبضے سے 12 سفارتی پاسپورٹس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ملزم کوی نگر میں واقع کرائے کے مکان میں ایک نام نہاد قونصل خانہ چلا رہا تھا اور خود کو ایسی ریاستوں کا سفارت کار ظاہر کر رہا تھا جو حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتیں۔وہ خود کو ویسٹارکٹکا، سیبورگا، لیڈونیا اور پالوویا کی ریاستوں کے سفارت کار کے طور پر ظاہر کرتا تھا جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا۔اطلاعات کے مطابق اُترپردیش کی سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ہرش وردھن جین کے خلاف ’بلیو کارنر نوٹس‘ جاری کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ عدالت سے مزید ریمانڈ کی بھی درخواست کی گئی ہے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سنہ 2000 سے 2004 کے درمیان ترکیہ کے سید احسان علی نامی شہری کی جانب سے ہرش وردھن کو 20 کروڑ انڈین روپے ٹرانسفر کیے گئے۔تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہرش وردھن جین کے انڈیا میں 12 جبکہ بیرون ملک آٹھ بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں پانچ خلیجی ملک، دو لندن اور ایک موریشیئس کے بینک میں ہے۔تفتیشی ٹیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدے کر کے کئی کمپنیوں اور افراد سے پیسے وصول کیے اور کئی خلیجی و یورپی ممالک میں جعلی کمپنیوں کے نام پر لین دین کیا۔ ہرش وردھن جین بعض کمپنیوں میں خود کو سیکریٹری اور بعض میں ڈائریکٹر ظاہر کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے گذشتہ دس برسوں کے دوران ایک خلیجی ملک کے 30 سے زائد دورے کیے جبکہ دیگر ممالک میں برطانیہ، موریشیئس، ترکیہ، فرانس، اٹلی، بلغاریہ، کیمرون، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، سری لنکا اور بیلجئیم  کے دورے بھی شامل ہیں۔#WATCH | Noida unit of UP STF busted an illegal embassy running in Ghaziabad and arrested Harsh Vardhan Jain, who was running an illegal West Arctic Embassy by taking a rented house in Kavinagar calling himself Consul/Ambassador of countries like West Arctica, Saborga, Poulvia,… pic.twitter.com/BX6vaTLESJ— ANI (@ANI) July 23, 2025پولیس نے ہرش وردھن کو جعلی دستاویزات، دھوکہ دہی اور قیمتی کاغذات کی جعل سازی کے الزامات اور ضابطہ فوجداری کی دفعات 318(4)، 336(3)، 338 اور 340(2) کے تحت کوی نگر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس سے قبل 23 جولائی کو انڈین میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اُترپردیش سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے غازی آباد میں ایک جعلی سفارت خانے کو بے نقاب کرتے ہوئے ہرش وردھن نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو گرینڈ ڈچی آف ویسٹ آرکٹیکا کا قونصل جنرل ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا۔ایس ٹی ایف نے بتایا تھا کہ غازی آباد میں بنی دو منزلہ پرتعیش عمارت، انڈیا اور ویسٹ آرکٹیکا کے جھنڈے اور چار سفارتی نمبر پلیٹس والی لگژری گاڑیاں اس جعلی سفارتی مشن کا حصہ تھیں جو سنہ 2017 سے کام کر رہا تھا۔چھاپے کے دوران 44 لاکھ انڈین روپے نقد، غیر ملکی کرنسی، 18 سفارتی نمبر پلیٹس بر آمد ہوئیں (فوٹو: ایکس)ملزم بیرون ملک ملازمتوں کے جھوٹے وعدے کرکے لوگوں کو لوٹتا تھا جبکہ اس پر حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور جعلی سفارتی دستاویزات تیار کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ایس ٹی ایف نے چھاپے کے دوران 44 لاکھ انڈین روپے نقد، غیرملکی کرنسی، 18 سفارتی نمبر پلیٹس، 12 مائیکرو نیشنز کے جعلی سفارتی پاسپورٹس، وزارتِ خارجہ کی جعلی دستاویزات اور قیمتی گھڑیوں کا ذخیرہ  بھی برآمد کیا تھا۔تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزم جین خود کو ایچ ایچ وی جین ظاہر کرتا تھا اور ویسٹ آرکٹیکا کے دہلی میں نام نہاد قونصل جنرل کے طور پر مختلف سماجی تقریبات وغیرہ بھی منعقد کرتا تھا تاکہ خود کو معتبر ظاہر کرسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یہ بُلٹ میری جاں منزلوں کا نشاں: رائل انفیلڈ بُلٹ کی انڈیا میں بنائے جانے کی کہانی

یورپ پہنچنے کی ’انوکھی‘ کوشش، 54 مراکشی بچے تیراکی کرتے ہوئے سپین پہنچ گئے

امریکہ میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں سے 11 افراد زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر اس حوالے دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

40 ممالک کا سفر کرنے اور انڈین حکام کو چکمہ دینے والا جعلی سفارت کار کیسے گرفتار ہوا؟

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری لڑائی سے ہلاکتوں میں اضافہ، جنگ بندی پر زور

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک، 26 زخمی

ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی