امریکہ میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں سے 11 افراد زخمی، مشتبہ شخص گرفتار


امریکی ریاست مشی گن میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق شعبہ صحت کے ترجمان میگن براؤن کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال پہنچائے گئے تمام افراد چاقو کے وار سے زخمی ہوئے اور ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔انہوں نے زخمیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔مشن گن پولیس کے شیرف آفس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابھی بہت کم تفصیلات معلوم ہو پائی ہیں۔ بیان میں لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ واقعے کے بعد والمارٹ سٹور کے قریب فائر ٹرک اور پولیس کی درجنوں گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر نے کہا ہے کہ ان کا آفس اس ’خوفناک خبر‘ کے حوالے سے پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ان کے مطابق ’ہماری ہمدردیاں اس وحشیانہ عمل کا نشانہ بننے والے افراد اور متاثر ہونے والی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔‘والمارٹ کے ترجمان جو پیننگٹن کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ’کمپنی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔‘تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ڈین بونگینو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بیورو افسران واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کو مناسب سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ٹریورس شہر مشی گن جھیل کے کنارے واقع ایک مشہور پرفضا مقام ہے، جہاں لوگ چھٹیاں گزارنے کے لیے آتے ہیں۔یہ چیری فیسیٹول، باغات اور لائٹ ہاؤسز کے لیے بھی کافی مشہور ہے اور مشرق کی طرف سلیپنگ بیئر لیک شور سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

منزل کی جگہ نالے میں پہنچا دیا.. خاتون کے ساتھ پیش آئے عجیب و غریب واقعے کی حقیقت نے لوگوں کے سر چکرا دیے

یہ بُلٹ میری جاں منزلوں کا نشاں: رائل انفیلڈ بُلٹ کی انڈیا میں بنائے جانے کی کہانی

یورپ پہنچنے کی ’انوکھی‘ کوشش، 54 مراکشی بچے تیراکی کرتے ہوئے سپین پہنچ گئے

امریکہ میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں سے 11 افراد زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر اس حوالے دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

40 ممالک کا سفر کرنے اور انڈین حکام کو چکمہ دینے والا جعلی سفارت کار کیسے گرفتار ہوا؟

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری لڑائی سے ہلاکتوں میں اضافہ، جنگ بندی پر زور

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک، 26 زخمی

ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی