
بھارت میں گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرکے نقصان اٹھانے کا ایک اور واقعہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ایک نالے میں گرنے والی کار کو کرین کی مدد سے نکالا گیا جبکہ کار چلانے والی خاتون کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل میپ نے بیلاپور میں واقع بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھایا لیکن اصل راستہ پل کے اوپر سے تھا جس کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
#FLASH: Around 1 AM, a woman’s car plunged into a creek after Google Maps directed her to a dead-end near Belapur.Nearby coastal security personnel rushed to rescue the woman from the submerged vehicle. @MumbaiPolice @MahaCyber1 @road_lovers @IndAutoJourno @googlemaps… pic.twitter.com/yjnQCimliO— The New Indian (@TheNewIndian_in) July 26, 2025
حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو بچایا اور کرین کے ذریعے ان کی گاڑی بھی نالے سے نکال لی گئی۔
یاد رہے کہ گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرکے حادثے کے شکار ہوجانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ برس نومبر میں بھارت میں ہی گوگل میپ کے بتائے راستے پر سفر کرنے والی گاڑی زیر تعمیر پل سے گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔