تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری لڑائی سے ہلاکتوں میں اضافہ، جنگ بندی پر زور


تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تین روز سے جاری لڑائی کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب ’فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں 8 شہری اور پانچ فوجی شامل ہیں، جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ جمعے کو اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کُل تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں مہں 14 شہری اور چھ فوجی شامل ہیں۔حالیہ لڑائی میں اموات کی کُل تعداد 2008 اور 2011 میں ہونے والی جھڑپوں سے تجاوز کر گئی ہے جب 28 افراد مارے گئے تھے۔تین دنوں سے جاری لڑائی کے باعث ایک لاکھ 38 ہزار شہری تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہی جبکہ کمبوڈیا میں 35 ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کمبوڈیا کے سفیر نے ’غیرمشروط فوری جنگ بندی‘ کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ہم تنازع کا پرامن حل‘ چاہتے ہیں۔جمعے کو سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ بینکاک بات چیت کے لیے تیار ہے، ’اگر کمبوڈیا یہ معاملہ دوطرفہ طور پر سفارتی ذرائع یا اگر ملائیشیا کے ذریعے بھی حل کروانا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔‘دونوں ممالک نے لڑائی پہلے شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے جبکہ تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے ہسپتال اور پیٹرول سٹیشن سمیت شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔سرحدی علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیدوسری جانب کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کی افواج پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 800 کلومیٹر طویل سرحد ہے جبکہ کئی مقامات متنازع ہیں جن پر دہائیوں سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔اس سے قبل سال 2008 اور 2011 میں دونوں ممالک میں سرحدی تنازع پر لڑائی ہوئی تھی جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بےگھر ہوئے تھے۔2013 میں اقوام متحدہ کی عدالت کے فیصلے میں دہائیوں پرانا یہ تنازع طے پا گیا تھا تاہم مئی میں جھڑپوں کے دوران کمبوڈیا کے ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد دوبارہ کشیدگی پیدا ہو گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یہ بُلٹ میری جاں منزلوں کا نشاں: رائل انفیلڈ بُلٹ کی انڈیا میں بنائے جانے کی کہانی

یورپ پہنچنے کی ’انوکھی‘ کوشش، 54 مراکشی بچے تیراکی کرتے ہوئے سپین پہنچ گئے

امریکہ میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں سے 11 افراد زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر اس حوالے دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

40 ممالک کا سفر کرنے اور انڈین حکام کو چکمہ دینے والا جعلی سفارت کار کیسے گرفتار ہوا؟

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری لڑائی سے ہلاکتوں میں اضافہ، جنگ بندی پر زور

عمران خان سے متعلق سوال مگر جواب میں عافیہ صدیقی کا ذکر، امریکہ میں اسحاق ڈار کا انٹرویو زیرِ بحث

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سربراہوں کا غزہ میں امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کا مطالبہ

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک، 26 زخمی

ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع، معاملہ جنگ تک کیسے پہنچا؟

انڈیا: معذور مجرم جیل کی 25 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر فرار، پولیس نے کیسے پکڑا؟

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی