امریکہ: لینڈنگ کے دوران جہاز کھڑے طیاروں سے ٹکرا گیا، کئی شعلوں کی لپیٹ میں


امریکہ میں لینڈنگ کے دوران جہاز دوسرے کھڑے جہازوں سے ٹکرا گیا جس سے متعدد میں آگ لگ گئی۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واقعہ پیر کو دن دو بجے کے قریب مونٹانا ریاست کے شہر کیلسپیل کے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔کیلسپیل پولیس کے سربراہ جارڈن وینیزیو اور ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن والے چھوٹے جہاز میں چار افراد سوار تھے۔ جو آگ لگنے کے بعد باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے اور ان کو معمولی چوٹیں آئیں۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پائلٹ جہاز پر قابو رکھنے میں ناکام رہا اور تباہ ہونے سے قبل رن وے کے قریب کھڑے متعدد جہازوں سے ٹکراتا گیا، جس کے نتیجے میں کئی جہازوں میں آگ لگ گئی اور رن وے کے قریب گھاس کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم بعدازاں اس کو بجھا دیا گیا۔مونٹانا کے شمال مشرقی علاقے میں واقع اس چھوٹے شہر میں ایک ایئرپورٹ ہے اور یہاں کی آبادی 30 ہزار کے لگ بھگ ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کرتے ہی جہاز رن وے کے آخری سرے پر کھڑے جہاز سے ٹکرایا اور اس کے بعد تھوڑی دور کھڑے دوسرے جہازوں سے بھی جا ٹکرایا۔واقعے کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیم حرکت میں آ گئی تاہم اس کے پہنچنے سے قبل جیسے ہی جہاز رکا اندر موجود افراد باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور وہ معمولی زخمی ہوئے۔رون ڈینیئلسن نامی ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے تیز آواز سنی اور رن وے کی طرف دیکھا تو وہاں دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ جہاز واشنگٹن کے علاقے پولمین سے آ رہا تھا۔ایف اے اے کا کہنا ہے کہ یہ ٹی بی ایم 700 جہاز تھا جو 2011 میں تیار کیا گیا تھا اور میٹر سکائی ایل ایل سی کمپنی کی ملکیت تھا۔کمپنی کے نمائندے نے موقف جاننے کے لیے بھجوائے گئے پیغام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ایوی ایشن کے سیفٹی کنسلٹنٹ جیف گوزیٹی کا کہنا ہے کہ جہاز کے کھڑے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں۔ایسا ہی ایک حادثہ فروری میں گلوکار موٹلی کریو کا جہاز ایریزونا میں رن وے پر کھڑے ایک اور جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’تاریخ کا بہترین سودا‘: 72 لاکھ ڈالر میں روس سے الاسکا کی خریداری جسے امریکہ میں ’احمقانہ‘ قرار دیا گیا

’جنگ بند نہ کرنے کے سنگین نتائج‘، ٹرمپ کی ملاقات سے قبل پوتن کو دھمکی

کیمسٹری آن ٹرائل: خاتون پروفیسر نے کیسے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ انھوں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا

ٹرمپ کا ٹیرف ’وار‘، مودی چین سے تعلقات بہتر بنانے اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کوشاں

امریکی ٹیرف کے بعد انڈیا شدید دباؤ کا شکار، ’مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلے سے باہر‘

برطانوی فوجی پابندی کے باوجود کینیا میں سیکس ورکروں سے جنسی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

جب امریکہ میں بدصورت اور معذور افراد کا سڑکوں پر نظر آنا ’جرم‘ تھا

چیٹ جی پی ٹی پر اندھا اعتماد۔۔ نمک چھوڑنے کے بجائے کون سا زہر کھانے لگا؟ افسوس ناک واقعہ

امریکہ: لینڈنگ کے دوران جہاز کھڑے طیاروں سے ٹکرا گیا، کئی شعلوں کی لپیٹ میں

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملنے نہیں دیا گیا: پی ٹی آئی

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی