چیٹ جی پی ٹی پر اندھا اعتماد۔۔ نمک چھوڑنے کے بجائے کون سا زہر کھانے لگا؟ افسوس ناک واقعہ


امریکا میں ایک 60 سالہ شخص کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس نے لوگوں کو خبردار کر دیا ہے کہ صحت سے متعلق معلومات کے لیے ChatGPT جیسے چیٹ بوٹس پر اندھا دھند بھروسہ نہ کریں۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ یہ شخص ٹیبل سالٹ (عام نمک) کے نقصانات کے بارے میں پڑھ رہا تھا۔ اس نے سوچا کہ کلورائیڈ اپنی خوراک سے نکال دینا چاہیے، تو اس نے ChatGPT سے مشورہ لیا کہ نمک کے بجائے کیا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جواب میں برومائیڈ (Sodium Bromide) کا ذکر آیا۔ اس نے یہ بات نظرانداز کر دی کہ یہ چیز زیادہ تر صفائی یا پرانے زمانے میں دوا کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ اس نے تین مہینے تک برومائیڈ کھانا شروع کر دیا۔ کچھ وقت بعد اس کی طبیعت بگڑنے لگی۔ اسے پیاس بہت لگتی، نیند نہیں آتی اور چہرے پر دانے نکل آئے۔ دماغی حالت بھی متاثر ہوئی اور وہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گیا۔ اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں کو شک ہوا کہ شاید کسی نے اسے زہر دے دیا ہے، مگر اصل وجہ نکلی "برومزم" یعنی برومائیڈ کا زہریلا اثر۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ شخص کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرتا تو شاید کبھی ایسا نہ ہوتا۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کبھی کبھار نامکمل یا غلط معلومات دے سکتے ہیں، اور وہ یہ نہیں پوچھتے کہ آپ یہ مشورہ کیوں مانگ رہے ہیں، جیسا کہ ایک ڈاکٹر پوچھتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب ChatGPT کا پرانا ورژن استعمال ہو رہا تھا۔ کمپنی نے اب نیا ورژن (GPT-5) جاری کیا ہے، جو صحت کے بارے میں زیادہ بہتر اور احتیاط سے جواب دیتا ہے، لیکن پھر بھی یہ ڈاکٹر کا متبادل نہیں ہے۔ آخر میں ڈاکٹرز نے کہا کہ مریضوں سے علاج کے دوران یہ جانچنا بھی ضروری ہو گیا ہے کہ وہ اپنی معلومات کہاں سے لا رہے ہیں کیونکہ کبھی کبھار ایک غلط سرچ یا چیٹ بھی بڑی مشکل پیدا کر سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’تاریخ کا بہترین سودا‘: 72 لاکھ ڈالر میں روس سے الاسکا کی خریداری جسے امریکہ میں ’احمقانہ‘ قرار دیا گیا

’جنگ بند نہ کرنے کے سنگین نتائج‘، ٹرمپ کی ملاقات سے قبل پوتن کو دھمکی

کیمسٹری آن ٹرائل: خاتون پروفیسر نے کیسے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ انھوں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا

ٹرمپ کا ٹیرف ’وار‘، مودی چین سے تعلقات بہتر بنانے اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کوشاں

امریکی ٹیرف کے بعد انڈیا شدید دباؤ کا شکار، ’مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلے سے باہر‘

برطانوی فوجی پابندی کے باوجود کینیا میں سیکس ورکروں سے جنسی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

جب امریکہ میں بدصورت اور معذور افراد کا سڑکوں پر نظر آنا ’جرم‘ تھا

چیٹ جی پی ٹی پر اندھا اعتماد۔۔ نمک چھوڑنے کے بجائے کون سا زہر کھانے لگا؟ افسوس ناک واقعہ

امریکہ: لینڈنگ کے دوران جہاز کھڑے طیاروں سے ٹکرا گیا، کئی شعلوں کی لپیٹ میں

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملنے نہیں دیا گیا: پی ٹی آئی

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی