بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں سرفراز بگٹی کا گمراہ کن عناصر کو دوٹوک پیغام


"پاکستانی قوم دشمن کے ہر وار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو بھڑکا کر پہاڑوں پر بھیج رہے ہیں، جبکہ ان کے اپنے بچے ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہم بلوچ نوجوانوں کو ہارورڈ اور آکسفورڈ بھیج رہے ہیں، مگر یہ عناصر بلوچ بچیوں کو خودکش جیکٹ پہنا رہے ہیں۔ بلوچ عوام کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے۔ ریاست اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر امن قائم رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ایک سال قبل امن کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور آج صورتحال واضح طور پر بہتر ہے۔ ہمارے سیکیورٹی اہلکار دور دراز علاقوں میں اپنی جانوں کی قربانی دے کر عوام کا تحفظ کر رہے ہیں۔ بلوچیت کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد ہیں۔ نوجوان بیرونی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ اس وقت 28 ہزار بلوچ نوجوان پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں خود یونیورسٹیوں میں جا کر طلبہ کے مسائل سنوں گا اور آئینی دائرہ کار میں ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔" وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی کیونکہ ریاست اور عوام متحد ہیں۔ جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو پہاڑوں پر دھکیل کر لاحاصل جنگ میں جھونک رہے ہیں، جبکہ ان کے اپنے بچے ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو ہارورڈ اور آکسفورڈ جیسے اداروں میں بھیج کر تعلیم و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہو رہا ہے، اور ایک سال قبل کیے گئے وعدے کے مطابق صوبے میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچیت کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر دہشت گرد ہیں اور انہیں بلوچ کہلوانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 28 ہزار بلوچ نوجوان پاک فوج میں مادرِ وطن کے دفاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بیرونی پروپیگنڈے اور گمراہ کن بیانیے سے محتاط رہنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میرٹ کی بنیاد پر تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ وہ خود یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ کے مسائل سنیں گے اور آئینی دائرہ کار میں ان کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر۔۔ زرمبادلہ ذخائر تین گنا بڑھ گئے ! یومِ آزادی پر گورنر اسٹیٹ بینک کا خطاب

بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں سرفراز بگٹی کا گمراہ کن عناصر کو دوٹوک پیغام

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ۔۔ 4 پولیس اہلکار شہید، 9 زخمی

ہوائی فائرنگ روکنے کے دعوے ہوا ہوئے ۔۔ کراچی میں جشن آزادی پر جاں بحق و زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی

’تاریخ کا بہترین سودا‘: 72 لاکھ ڈالر میں روس سے الاسکا کی خریداری جسے امریکہ میں ’احمقانہ‘ قرار دیا گیا

کیمسٹری آن ٹرائل: خاتون پروفیسر نے کیسے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ انھوں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا

انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘

’ووٹ چوری‘: انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹرز کی شمولیت اور اہل ووٹرز کے اخراج سے متعلق الزامات جنھوں نے انڈین سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

چہلم کے موقع پر کون سے راستے کھلے رہیں گے؟ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کردیا

بچے ماں سے ملنے آئے تھے اور۔۔ کراچی، ڈیفنس کے گھر سے 2 بچوں کی لاشیں بر آمد ! تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات

معرکہ حق میں بھارت کو شکست ۔۔ فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء، بلاول بھٹو کے لیے اعلیٰ اعزازات

عرب لیگ کی نتن یاہو کے گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان کی مذمت: ’ایسے بیانات توسیع پسند اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں‘

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری۔۔ مرکزی جلوس کے روٹس بند

بٹ کوائن سے فنڈنگ بے نقاب۔۔ سی ٹی ڈی کا پشاور میں داعش نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملوں کے 2 واقعات.. راہ گیر جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی